بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

برقی موٹر گاڑی کا ایکو نظام

Posted On: 06 AUG 2024 5:23PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت نے برقی موٹر گاڑیوں(ای وی) کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اسکیمیں شروع کی ہیں جن میں ملک میں ای بسوں کو اپنانا بھی شامل ہے: -

  1. بھارت میں الیکٹرک بسوں سمیت الیکٹرک/ہائبرڈ گاڑیوں (xEVs) کو اپنانے کو فروغ دینے کے لیے 2015 میں بھارت میں (ہائبرڈ اینڈ) برقی موٹر گاڑیوں(فیم انڈیا) کی تیز رفتار اختیارکاری اور تیاری۔ اس اسکیم کے تحت، 425 الیکٹرک اور ہائبرڈ بسیں ملک کے مختلف شہروں میں تقریباً 280 کروڑ روپے کی سرکاری ترغیب کے ساتھ خدمت کے لیے فراہم کی گئیں۔
  2. 11,500 کروڑ روپئے کی کل بجٹی امداد کے ساتھ یکم اپریل 2019 سے پانچ سال کی مدت کے لیے 2019 میں انڈیا (فیم انڈیا) اسکیم فیز-II میں (ہائبرڈ اور) برقی موٹر گاڑیوں کی تیز رفتار اختیارکاری اور تیاری۔ فیم انڈیا اسکیم کے اس مرحلے کے تحت، ایم ای آئی نے تقریباً 3009 کروڑ روپئے کی سرکاری ترغیب کے ساتھ 6862 الیکٹرک بسوں کو منظوری دی۔
  3. برقی موٹر گاڑیوں اور ان کے پرزوں سمیت جدید موٹرگاڑی مصنوعات کے سلسلے مین بھارت کی مینوفیکچرنگ صلاحیت میں اضافے کے لیے 25938 کروڑ روپئے کے بجٹی صرفے کے ساتھ آٹو کمپونینٹ انڈسٹری (پی ایل آئی – اے اے ٹی) کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم۔ یہ اسکیم ای-2دوپہیہ، ای-3پہیہ، ای-چار پہیہ، ای-ٹرکوں اور ای-بسوں سمیت برقی موٹر گاڑیوں کے مختلف زمروں کے لیے ترغیب فراہم کرتی ہے۔

یہ اطلاع بھاری صنعتوں اور فولاد کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9435


(Release ID: 2042349) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil