بھاری صنعتوں کی وزارت
ہندوستانی کیپٹل گڈس سیکٹر میں مسابقتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اسکیم کا مرحلہ-1 اور-II
Posted On:
06 AUG 2024 5:25PM by PIB Delhi
”ہندوستانی کیپٹل گڈس سیکٹر میں مسابقت کو بڑھانے“ کی اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت، 583.312 کروڑ روپے کی بجٹ سپورٹ کے ساتھ 33 منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اسکیم کے پہلے مرحلے میں، مشین ٹول، اضافی مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل مشینری، ویلڈنگ روبوٹس اور الائے ڈیزائن، ارتھ موونگ مشینری، اور سینسر ٹیکنالوجی کے شعبوں میں 30 مخصوص دیسی ٹیکنالوجیوں کو کامیابی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
25 جنوری 2022 کو، بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے انڈین کیپیٹل گڈس سیکٹر میں مسابقت بڑھانے کی اسکیم کا نوٹیفیکیشن جاری کیا نیز مرحلہ-II اور مرحلہ-I کو اسکیم کے ساتھ ملا دیا گیا تھا۔ یہ اسکیم کامن ٹکنالوجی کی ترقی، اسکلنگ اور ٹیسٹنگ سروسز کے انفراسٹرکچر میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اسکیم کے تحت، 1366.94 کروڑ روپے (صنعت کی طرف سے زیادہ شراکت کی وجہ سے) اور 963.19 کروڑ روپے کی سرکاری شراکت کے ساتھ کل 33 منصوبوں کو اب تک منظور کیا گیا ہے۔
ہندوستانی کیپٹل گڈس سیکٹر میں مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم کا مقصد صنعت اور اکیڈمیا کو ایک ساتھ لانا ہے تاکہ آر اینڈ ڈی اور ٹکنالوجی کے اہم خلا کو دور کرنے کے لیے مشترکہ طور پر مل کر کام کیا جا سکے۔ یہ ایک طلب پر مبنی اسکیم ہے جس میں صنعت نامور تعلیمی/ تحقیقاتی اداروں کے ساتھ شراکت میں حکومتی فنڈنگ کے حصول کے لیے منصوبوں کی تجویز پیش کرتی ہے۔ اس کا مقصد صنعت اور اکیڈمک یونیورسٹیوں کے درمیان طویل مدتی تعلقات کو فروغ دینا ہے تاکہ اہم آر اینڈ ڈی کے لیے ایک ماحول بنایا جا سکے۔ اسکیم کے مرحلہ-II کے تحت اکیڈمک/ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ منظور کیے گئے منصوبوں کی تفصیلات اور منظور شدہ فنڈز کی مقدار ضمیمہ میں دی گئی ہے۔
بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔
ضمیمہ
****
ش ح۔ ف ش ع- ج ا
U: 9419
(Release ID: 2042291)
Visitor Counter : 55