امور داخلہ کی وزارت
جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی
Posted On:
06 AUG 2024 4:30PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے 28,400 کروڑ روپئے کے مالی اخراجات کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کے لیے نئی سینٹرل سیکٹر اسکیم (این سی ایس ایس) 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نیو سینٹرل سیکٹر اسکیم (این سی ایس ایس) کے تحت فراہم کی جانے والی مراعات درج ذیل ہیں:
-
سرمائے کی سرمایہ کاری کی ترغیب (سی آئی آئی)
-
گڈس اینڈ سروسز ٹیکس سے منسلک ترغیب (جی ایس ٹی ایل آئی)
-
ورکنگ کیپیٹل انٹرسٹ سبوینشن (ڈبلیو سی آئی ایس)
مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ذریعے صنعت کے شعبے کو فروغ دینے اور اسے سرمایہ کار دوست ٹھکانہ بنانے کے لیے اٹھائے گئے مختلف پالیسی اقدامات درج ذیل ہیں:
-
نئی سینٹرل سیکٹر اسکیم، 2021
-
جموں و کشمیر انڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی، 2021-30
-
جموں و کشمیر پرائیویٹ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پالیسی، 2021-30
-
جموں و کشمیر سنگل ونڈو رولز، 2021
-
ٹرن اوور ترغیب اسکیم، 2021
-
جموں و کشمیر وول پروسیسنگ، ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ پالیسی 2020
-
کوآپریٹو / سیلف ہیلپ گروپوں کے لیے مالی مدد اسکیم، 2020
-
جموں و کشمیر میں کرافٹ سیکٹر کی ترقی کے لیے کھارکھندر اسکیم، 2021
-
ایکسپورٹ سبسڈی اسکیم 2021
-
دستکاری اور ہینڈلوم ڈپارٹمنٹ کے دستکاروں / بنکروں کے لیے نظر ثانی شدہ تعلیمی اسکیم 2022
-
جموں و کشمیر اسٹارٹ اپ پالیسی 2024-27
یہ جانکاری امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9414
(Release ID: 2042280)
Visitor Counter : 47