بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت نے جناب ہریش دودانی کو سنٹرل الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کا رکن مقرر کیا ہے

Posted On: 06 AUG 2024 5:05PM by PIB Delhi

جناب  ہریش دودانی کو 06اگست2024 کو سی ای آر سی کے رکن کی حیثیت سے بجلی کے وزیر موصوف نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00117MK.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BN0N.png

سنٹرل الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (سی ای آر سی) کو حکومت ہند نے الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے قانون 1998 کی دفعات کے تحت قائم کیا تھا۔ سی ای آر سی بجلی کے قانون 2003 کے مقاصد کے لیے مرکزی کمیشن ہے، جس نے ای آر سی قانون  1998 کو منسوخ کر دیا ہے۔ کمیشن، ایک چیئرپرسن اور تین دیگر اراکین پر مشتمل ہے۔ مزید برآں، چیئرپرسن، سنٹرل الیکٹرسٹی اتھاریٹی، کمیشن کے سابقہ ​​رکن ہیں۔

بجلی کے قانون 2003 کے تحت سی ای آر سی کے بڑے کام ہیں، دوسری باتوں کے ساتھ، مرکزی حکومت کی ملکیت یا کنٹرول والی کمپنیوں کے نرخوں کو منضبط  کرنا ہے جبکہ  دیگر پیدا کرنے والی کمپنیاں  ہیں، جو ایک سے زیادہ ریاستوں میں بجلی کی پیداوار اور فروخت کر رہی ہیں۔ سی ای آر سی بجلی کی بین ریاستی ترسیل کے لیے بھی نرخوں کا تعین کرتا ہے۔سی ای آر سی  کو بین ریاستی ترسیل اور تجارت کے لیے لائسنس جاری کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ سی ای آر سی  کے دیگر کاموں میں بجلی کی صنعت کی سرگرمیوں میں مسابقت، کارکردگی اور معیشت کو فروغ دینے اور بجلی کی صنعت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے تنازعات کا فیصلہ کرنا شامل ہے۔

جناب ہریش دودانی دہلی ہائی کورٹ میں فیملی کورٹ کے پرنسپل جج کے عہدے پر فائز تھے۔ اس سے پہلے وہ دہلی ہائی کورٹ میں ڈسٹرکٹ جج (کمرشل کورٹ)، ایڈیشنل سیشن جج، اسپیشل جج (پی سی ایکٹ) سی بی آئی کا چارج سنبھال چکے ہیں۔

************

ش ح۔ ا ع   ۔ را

U-9407


(Release ID: 2042255) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Punjabi