بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گھریلو وائرنگ پر حفاظتی آڈٹ

Posted On: 05 AUG 2024 3:47PM by PIB Delhi

بجلی کے وزیر مملکت شری پد نائک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ الیکٹرسٹی ایکٹ، 2003 کے سیکشن 177 کے ذیلی سیکشن 2 کی دفعہ 53 اور شق (b) کی دفعات کے تحت، سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) نے ’’سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (حفاظت اور بجلی کی فراہمی سے متعلق اقدامات) کے ضوابط  2023جاری کیے ہیں ‘‘۔

ان ضوابط کے مطابق، بجلی کی تنصیب کا کوئی کام نہیں، بشمول موجودہ تنصیبات میں اضافے، تبدیلیاں، مرمت اور ایڈجسٹمنٹ، لیمپ، پنکھے، فیوز، سوئچز، وولٹیج کے 250 وی سے زیادہ نہ ہونے والے گھریلو آلات اور متعلقہ اشیاء کی تبدیلی کے سوائے اس میں کسی بھی طرح سے کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی ہے۔ اس کے لئے سوائے لائسنس یافتہ ایکٹریکل ٹھیکیدار  کے اس کی  صلاحیت یا کردار، کسی بھی صارف، فراہم کنندہ، سپلائر، مالک یا  اس پر دسترس رکھنے والے کی جانب سے ایسے صارف، سپلائر، مالک یا دسترس رکھنے والے  ،ریاستی حکومت اور اس کی جانب سے قابلیت کا سرٹیفکیٹ رکھنے والے شخص کی براہ راست نگرانی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ یا تسلیم شدہ اجازت نامہ رکھنے والے شخص کے ذریعہ فراہمی کے مقصد کے لیے انجام دیا جائے گا ۔

ان ضوابط کے تحت، یہ لازمی ہے کہ  نوٹی فائیو کئے گئے وولٹیج کے برابر یا اس  سے  کم والی  برقی تنصیبات مالک یا صارف کی طرف سے خود تصدیق شدہ ہوں گی۔ اس کا دارو مدار  کیس کی نوعیت کے مطابق  ہو سکتا ہے۔ تاہم، مالک یا فراہم کنندہ یا صارف کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنی تنصیب کا معائنہ کرے اور مناسب حکومت کے الیکٹریکل انسپکٹر سے ٹیسٹ کروائے۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ وولٹیج کی سطح نوٹی فائی کئے گئے وولٹیج کے برابر یا اس سے کم ہونے کی صورت میں، چارٹرڈ الیکٹریکل سیفٹی انجینئر (سی ای ایس ای) بھی مالک کی درخواست پر انسٹالیشن کی جانچ کر سکتا ہے۔ سی ای ایس ای کے بارے میں رہنما خطوط سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کی طرف سے 21 جون، 2018 کو تمام ریاستی حکومتوں کو جاری کیے گئے ہیں۔ متعلقہ ریاستی حکومت یا مرکزی حکومت، جیسا کہ معاملہ ہو، وولٹیج کو نوٹی فائی  کر سکتی ہے جس کا بذات خود  سرٹیفیکیشن  ان کی  متعلقہ حدود میں کیا جائے اس مقصد کےلئے مرکزی حکومت نے  11 کے وی کو نوٹی فائی کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش م۔ ن ا۔

U- 9378


(Release ID: 2042026) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil