سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہاتھ سے میلا ڈھونے کاکام


732 اضلاع نے  خود کو ہاتھ سے میلا ڈھونے سے پاک قرار دیاہے

ریاستوں کو سوچھ بھارت مشن (شہری 2.0) کے تحت چھوٹے شہروں کے لیے مشینیں حاصل کرنے اور میکانائزیشن کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے 371 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی

Posted On: 06 AUG 2024 12:37PM by PIB Delhi

‘دستی صفائی کرنے والوں کے طور پر ملازمت کی ممانعت اور ان کی بحالی ایکٹ، 2013’ کے سیکشن 2(ڈی ) اور 2(جی) کے مطابق، مؤثر صفائی اور دستی صفائی کرنے والوں کی تعریف درج ذیل ہے:

گٹر یا سیپٹک ٹینک کے سلسلے میں کسی ملازم کے ذریعہ 'خطرناک صفائی' کا مطلب ہے اس طرح کے ملازم کے ذریعہ اس کی دستی صفائی کے بغیر آجر حفاظتی پوشاک اور دیگر صفائی کے آلات فراہم کرنے اور حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پابندی کو یقینی بنائے، جیسا کہ تجویز کیا گیا ہے یا کسی دوسرے قانون میں فراہم کیا گیا ہے، فی الحال نافذ العمل یا اس کے تحت بنائے گئے قواعد۔

‘دستی صفائی کرنے والا’ کا مطلب ہے وہ شخص جو کسی فرد یا مقامی اتھارٹی یا کسی سرکاری یا نجی ایجنسی کے ذریعہ ملازم رکھا یا کام پرلگایاگیا ہے، دستی طور پر صفائی، لے جانے، ٹھکانے لگانے، یا کسی بھی طریقے سے کسی بھی گندے بیت الخلاء میں انسانی فضلے کو ،یاکسی کھلی نالی میں یاگڑھے میں جس میں ناصاف بیت الخلاؤں سے انسانی فضلہ پہنچایاجاتاہے ، یا ریلوے ٹریک پر یا اس طرح کی دوسری جگہوں یا احاطے میں ٹھکانے لگانے کا کام کرتاہے ، جیسا کہ مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت  مشتہر کر سکتی ہے، اس سے پہلے کہ  فضلہ مکمل طور پر اس طرح گل جائے  جس طرح کا بیان دیاگیاہے ، اور ‘‘ہاتھ سے میلا ڈھونے ’’ کے فقرے کی تشریح اسی طرح  کی جائےگی۔

ملک کے 766 اضلاع میں سے، 732 اضلاع نے31.07.2024 تک خود کو دستی صفائی سے پاک بتایا ہے۔

مزید برآں، سوچھ بھارت مشن (اربن 2.0) کے تحت، چھوٹے شہروں کو مشینیں حاصل کرنے اور میکانائزیشن کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ریاستوں کو جاری کرنے کے لیے 371 کروڑ روپے کے فنڈز کو منظوری دی گئی ہے۔ ریاستوں نے 5000سے زیادہ  معیاری سیپٹک ٹینک گاڑیوں، 1100سے زیادہ  ہائیڈروواک اور 1000سے زیادہ   گاد وغیرہ کی صفائی کرنے والی  مشینوں تک رسائی کی اطلاع دی ہے۔

شہری بلدیاتی اداروں کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے مشورہ دیا ہے کہ وہ سیپٹک ٹینکوں کے لیے اپنے بائی لاز بی آئی ایس 2470 معیارات میں شامل کریں اور تعمیرات کی اجازت دیتے وقت اسے نافذ کریں۔ کارکنوں کو حفاظتی سامان فراہم کرنے، ہنگامی حالت سے نکالنے کے لیے ہیلپ لائن کی سہولیات فراہم کرنے، اور آئی ای سی  کی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے بھی مشورے جاری کیے گئے ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اورتفویض  اختیارات ،جناب  رام داس اٹھاولے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ۔

*****

(ش ح ۔ س ب۔ع آ)

U-9383



(Release ID: 2042025) Visitor Counter : 27


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Hindi_MP