کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تجارتی کان کنی کے لیے کوئلے کی کانوں کی نیلامی

Posted On: 05 AUG 2024 6:00PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے حال ہی میں21جون 2024 کو کوئلے کی کانوں کی تجارتی نیلامی کے 10ویں دور کا آغاز کیا ہے، جس میں 67 کوئلے کی کانیں پیش کی گئی ہیں۔ اس راؤنڈ میں کوئلے کی 30 نئی کانیں اور 31 پہلے پیش کی گئی  وہ کانیں شامل ہیں، جن میں کسی نے کوئی دلچسپی نہیں لی  تھی۔اس کے علاوہ ، 8ویں اور 9ویں راؤنڈ کی دوسری کوشش کے تحت 6 کوئلے کی کانیں پیش کی جاتی ہیں۔ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست 2024 ہے۔

 کوئلے کی وزارت  نے مالی سال 2030 تک 1.5  بلین ٹن -بی ٹی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

کوئلے کی گھریلو پیداوار میں اضافے سے مختلف صنعتوں کے لیے درآمدی کوئلے پر انحصار کم ہو جائے گا،  جن میں  گھریلو کوئلے پر مبنی بجلی گھر شامل  ہیں۔ کوئلے کی وزارت کا مقصد قومی مانگ کو  پورا کرنے اور خود کفالت حاصل کرنے کے لیے مالی سال 2028 تک 1.39 بلین ٹن کوئلہ پیدا کرنا ہے۔ تاہم، درآمدی کوئلے پر انحصار کرنے والے  بجلی گھر تھرمل کوئلے کی درآمد جاری رکھ سکتے ہیں۔

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

*****

U.No:9377            

         ش ح۔ع م۔رم



(Release ID: 2042012) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP