نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور سینٹ کرسٹوفر اینڈ نیویس نے کھیل کود کے شعبے میں باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے

Posted On: 05 AUG 2024 7:20PM by PIB Delhi

جمہوریہ ہند کی حکومت کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے محترم وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈوِیا نے وفاقی سینٹ کرسٹوفر اینڈ نیویس کی حکومت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ڈینزل ڈگلس کے ساتھ کھیلوں کے معاملات میں تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے آج کھیلوں کے معاملات میں تعاون پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QHYV.jpg

 

اس مفاہمتی عرضداشت کے تحت امدادِ باہمی کے اہم امور مندرجہ ذیل ہیں:

  1. کھلاڑیوں اور ایتھلیٹک ٹیموں کی تربیت اور مقابلہ،
  2. کوچز کے لیے تربیت اور تکنیکی مدد،
  3. کھیلوں کے رہنماؤں، عہدیداروں، کھیلوں کے منتظمین، پیشہ ور افراد، تکنیکی ماہرین اور کھیلوں کے معاون اہلکاروں کے تبادلے کے پروگرام اور دورے،
  4. بیڈمنٹن، شوٹنگ، ریسلنگ، کبڈی اور ایتھلیٹکس سمیت مختلف شعبوں میں نوجوانوں/جونیئر کا تبادلہ،
  5. اسپورٹس سائنسز کے عملے کے لیے تربیت، تبادلہ اور منسلکہ پروگرام اور اسپورٹس سائنسز میں دیگر ترقیاتی امداد،
  6. کوچ کی تعلیم، نصاب کی ترقی، کھیلوں کی تعلیم، کھیلوں کے انتظام اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور انتظام کے شعبوں میں تربیت، تبادلہ اور منسلکہ پروگرام
  7. کھیلوں کے میدان میں معلومات اور تحقیق کی ترقی میں بنیادی ڈھانچے اور پروگراموں کے لیے تربیت، ٹیکنالوجی کا تبادلہ؛
  8. تربیت میں کھیلوں کی تحقیق اور ترقی کے شعبے میں تعاون؛
  9. کھیل سائنس، تحقیق اور ترقی اور اینٹی ڈوپنگ پروگرام کے شعبوں میں تعاون؛
  10. دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں یا فزیکل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے درمیان فزیکل ایجوکیشن اور فٹنس ڈویلپمنٹ پروگرام کے شعبے میں تعاون۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9367



(Release ID: 2041908) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Kannada