کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اڈیشہ میں کوئلہ رائلٹی کی شرح

Posted On: 05 AUG 2024 6:03PM by PIB Delhi

مورخہ 10.05.2012 کی نوٹیفکیشن کے مطابق رائلٹی کی شرحیں  بھارت میں تمام ریاستوں کے لیے کوئلے کی قیمت پر 14فیصد ایڈ-ویلوریم پر طے کی گئی ہے۔ ریاست مغربی بنگال اس سے مستثنیٰ ہے جہاں رائلٹی  کول کی گریڈ پر منحصر ، 7.00 روپئے سے 2.50 روپئے فی ٹن  کے بقدر ہے۔

ریاست اڈیشہ جسے 2023-24 کے دوران 3881.796 کروڑ روپئے کے بقدر رائلٹی حاصل ہوئی(عارضی) ، اُسے کوئلے کی قیمت پر 14 فیصد کے بقدر ایڈ-ویلوریم ادا کیا جا رہا ہے، جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران کوئلے کی پیداوار کے مطابق ہے۔

کانکنی اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ کا سیکشن 9(3) یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ مرکزی حکومت، سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعے، دوسرے شیڈول میں ترمیم کر سکتی ہے تاکہ اس شرح کو بڑھا یا کم کیا جا سکے جس پر رائلٹی قابل ادائیگی ہو گی۔ کسی بھی معدنیات کا اثر اس تاریخ سے ہو گا جو نوٹیفکیشن میں بیان کیا گیا ہو۔ مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کسی بھی معدنیات کے سلسلے میں رائلٹی کی شرح میں تین سال کی کسی مدت کے دوران ایک سے زیادہ اضافہ نہیں کرے گی۔

یہ اطلاع کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9359


(Release ID: 2041904) Visitor Counter : 36


Read this release in: Odia , English , Hindi , Hindi_MP