محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای۔ شرم پورٹل

Posted On: 05 AUG 2024 4:16PM by PIB Delhi

محنت و روزگار کی وزارت نے آدھار کے ساتھ مربوط اور تصدیق شدہ ایک منظم غیر منظم کارکنان کا قومی ڈاٹا بیس (این ڈی یو ڈبلیو)  کی تیاری کے لیے، 26 اگست 2021 کو  ای شرم پورٹل (eshram.gov.in) کا آغاز کیا۔ ای شرم پورٹل کا مقصد غیر منظم کارکنان کو یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) اور ای شرم کارڈ فراہم کرکے رجسٹر کرنا اور ان کی مدد کرنا ہے۔

31.07.2024 تک 29.85 کروڑ سے زائد غیر منظم کارکنان  ای شرم پورٹل پر درج رجسٹر ہو چکے ہیں۔

ای شرم پورٹل کے اہم مقاصد میں سے ایک غیر منظم کارکنوں کو سماجی بہبود کی اسکیموں کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ ای شرم کا نیشنل کریئر سروس (این سی ایس) اور اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ) کے ساتھ انضمام ہے، جس کا مقصد غیر منظم کارکنوں کو باضابطہ بنانا ہے۔ این سی ایس کے ساتھ ای شرم کا انضمام غیر منظم کارکنوں کے لیے مناسب بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ایس آئی ڈی ایچ کے ساتھ انضمام غیر منظم کارکنوں کو مہارت میں اضافہ اور اپرنٹس شپ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ مزید برآں، حکومت نے بجٹ 2024-25 میں 5 اسکیموں اور 4.1 کروڑ نوجوانوں کے لیے روزگار، ہنر مندی اور دیگر مواقع کی سہولت کے لیے وزیر اعظم کے پیکج کا اعلان 5 سال کی مدت میں 2 لاکھ کروڑ روپے کے مرکزی اخراجات کے ساتھ کیا۔

ای شرم اپنی درج ذیل کلیدی خصوصیات کے ذریعے غیر منظم کارکنوں کو فلاحی تحفظ فراہم کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے: -

  1. متعلقہ عمارتوں اور دیگر تعمیراتی کارکنوں (بی او سی ڈبلیو) بورڈس میں ان کے رجسٹریشن کی سہولت کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تعمیراتی کارکنوں کے ڈیٹا کا اشتراک کرنے کے لیے ای شرم میں پروویژن شامل کیا گیا ہے۔
  2. ای شرم پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم – ایس وائی ایم) کے ساتھ بھی مربوط ہے۔ پی ایم – ایس وائی ایم غیر منظم کارکنوں کے لیے پنشن اسکیم ہے جن کی عمریں 18-40 سال کے درمیان ہیں۔ یو اے این (ای شرم)نمبر کا استعمال کرتے ہوئے، کوئی بھی غیر منظم کارکن آسانی سے ماندھن پورٹل پر رجسٹر کر سکتا ہے۔
  3. مزید یہ کہ ای شرم  مائی اسکیم پورٹل کے ساتھ مربوط ہے۔ مائی اسکیم ایک قومی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد سرکاری اسکیموں کی ون اسٹاپ سرچ اور دریافت کرنا ہے۔ یہ شہری کی اہلیت کی بنیاد پر اسکیم کی معلومات کو دریافت کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم شہریوں کو ان کے لیے صحیح سرکاری اسکیمیں تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ مختلف سرکاری اسکیموں کے لیے درخواست دینے کے بارے میں بھی رہنمائی کرتا ہے۔ اس انضمام کے ذریعے ایشرم کے تمام رجسٹرار ان اسکیموں کی جانچ کر سکتے ہیں جن کے وہ اہل ہیں۔

یہ اطلاع محنت و روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9351


(Release ID: 2041875) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil