بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای مصنوعات کی برآمد

Posted On: 05 AUG 2024 4:25PM by PIB Delhi

ادیم رجسٹریشن پورٹل 01.07.2020 کو ایم ایس ایم ای کی درجہ بندی کے لیے نئے نظرثانی شدہ معیار کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ 31.07.2024 تک، ادیم رجسٹریشن پورٹل اور ادیم اسسٹ پلیٹ فارم پر تمام ہندوستان میں رجسٹرڈ ایم ایس ایم ای کی تعداد 4.77 کروڑ تھی۔ سال وار تفصیلات ضمیمہ I کے بطور منسلک ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمرشل انٹیلی جنس اینڈ اسٹیٹسٹکس (ڈی جی سی آئی ایس) کے ڈیٹا پورٹل سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، تمام ہندوستانی برآمدات میں ایم ایس ایم ای مخصوص مصنوعات کی برآمد کا حصہ درج ذیل ہے:

 

سال

تمام ہندوستانی برآمدات میں ایم ایس ایم ای مخصوص مصنوعات کی برآمد کا حصہ (فیصد میں)

2021-22

45.03 فیصد

2022-23

43.59 فیصد

2023-24

45.73 فیصد

 

 

 

 

 

 

 

 

ایم ایس ایم ای سیکٹر سے برآمدات کو بڑھانے کے لیے، ایم ایس ایم ای کی وزارت بین الاقوامی تعاون (آئی سی) اسکیم کو نافذ کر رہی ہے جس کے تحت اہل مرکزی/ ریاستی حکومت کی تنظیموں اور صنعتی ایسوسی ایشنوں کو بین الاقوامی نمائشوں میں ایم ایس ایم ای کی سہولت/ شرکت، بیرون ملک منعقد ہونے والے میلوں اور ہندوستان میں بین الاقوامی کانفرنس، سیمینار اور ورکشاپس کے انعقاد کے مقصد سے ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن، جدید کاری، مشترکہ منصوبے وغیرہ کے لیے معاوضے کی بنیاد پر مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ، ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ایم ایس ای کو مطلوبہ رہنمائی اور ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کرنے کے مقصد سے ملک بھر میں 60 ایکسپورٹ سہولیاتی مراکز (ای ایف سی) قائم کیے ہیں۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

ضمیمہ I

*********

ش ح۔ ف ش ع- ج ا

U: 9346


(Release ID: 2041854) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Punjabi