بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
مرکزی شعبے کی اسکیم ’’ ریزنگ اینڈ ایکسلریٹنگ ایم ایس ایم ای پرفارمنس‘‘ (آر اے ایم پی)کے تحت ذیلی اسکیمیں
ذیلی اسکیمیں صاف ستھری/سبز تکنالوجیوں کو اپنانے کے لیے رعایتی شرح پر ادارہ جاتی مالیے تک رسائی فراہم کرنے میں ایم ایس ایز کو تعاون فراہم کرتی ہیں اور انہیں سبز اور پائیدار کاروباری آپریشنوں میں تبدیل کرنے میں مدد کرتی ہیں
Posted On:
05 AUG 2024 4:22PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں کی وزارت، جس کامقصد ایم ایس ایم ایز کے ذریعہ کی جانے والی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے مسئلے کو حل کرنا ہے، اس نے دسمبر 2023 کو مرکزی شعبے کی اسکیم ’’ریزنگ اینڈ ایکسلریٹنگ ایم ایس ایم ای پرفارمنس‘‘ (آر اے ایم پی) کے تحت دو نئی ذیلی اسکیموں کو متعارف کرایا تاکہ صاف ستھری / سبز تکنالوجیوں کے لیے ایک رعایتی شرح پر ادارہ جاتی مالیے تک رسائی میں ایم ایس ایز کو تعاون فراہم کرایا جا سکے اور انہیں سبز و پائیدار کاروباری آپریشنوں میں تبدیل کرنے ان کی مدد کی جا سکے۔ یہ اسکیمیں ہیں(1) ایم ایس ای گرین انویسٹمنٹ اینڈ فائننسنگ فار ٹرانسفارمیشنل اسکیم (ایم ایس ای – گفٹ اسکیم)، اس کے لیے تین برسوں کی مدت کے لیے (2023-24 سے 2025-26تک)مجموعی طور پر 478 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ ایم ایس ای- گفٹ اسکیم کی منشا ایم ایس ایم ایز کو شناخت شدہ سبز تکنالوجیوں کو اپنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تین ذیلی عناصر ہیں: سود کی رعایت (خرچ 350 کروڑ روپئے )، خطرہ ساجھا کرنے کی سہولت (125 کروڑ روپئے) اور آئی ای سی (3 کروڑ روپئے)، اور (2) مدور معیشت میں فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے ایم ایس ای اسکیم (ایم ایس ای- اسپائس) جس کی مجموعی لاگت چار برسوں (2023-24 سے 2026-27 تک)کے لیے 472.5 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔ اس اسکیم کے تین ذیلی عناصر ہیں: قرض سے مربوط پونجی سبسڈی (لاگت 450 کروڑ روپئے)، بیداری پیدا کرنا اور مطالبات میں اضافہ (15 کروڑ روپئے) اور آئی ای سی (7.5 کروڑ روپئے)۔ چھوٹی صنعتوں کا بھارتی ترقیاتی بینک (ایس آئی ڈی بی آئی) دونوں ذیلی اسکیموں کے لیے نفاذکاری ایجنسی ہے۔
یہ جانکاری بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9349
(Release ID: 2041831)
Visitor Counter : 47