اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی برادریوں کے لیے اسکیمیں

Posted On: 05 AUG 2024 4:13PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت اقلیتوں، خاص طور پر معاشرے کے معاشی طور پر کمزور اور کم مراعات یافتہ طبقوں سمیت ہر طبقے کی بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت خاص طور پر چھ (6) مرکزی طور پر مطلع شدہ اقلیتی برادریوں کو سماجی، اقتصادی اور تعلیمی  طور پر بااختیار بنانے کے لیے ملک بھر میں مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ یہ اسکیمیں اقلیتی برادریوں کے کمزور طبقات کے لیے ہیں۔ وزارت کی طرف سے نافذ کردہ اسکیمیں / پروگرام درج ذیل ہیں:

1-تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کی اسکیمیں

  1. میٹرک سے پہلے  کی اسکالرشپ اسکیم
  2. میٹرک کے بعد کی اسکالرشپ اسکیم
  3. میرٹ کم مینس پر مبنی اسکالرشپ اسکیم

2-روزگار اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی اسکیمیں

i) پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم – وکاس)  اسکیم مندرجہ ذیل اجزاء پر مشتمل ہے، جس کا ہدف روزگار کو بہتر بنانا  اور نشان زد مستفیدین کے لیے روزی روٹی کے بہتر مواقع پیدا کرنے میں مدد کرنا ہے۔

  1. مہارت اور تربیت کی فراہمی
  2. خواتین کی قیادت اور صنعت کاری
  3. تعلیمی معاونت  (اسکول چھوڑنے والوں کے لیے)

مزید یہ کہ اسکیم کا مقصد مستفیدین کے لیے قرض اور مارکیٹ کے روابط کو فروغ دینا ہے۔

ii) قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) : این ایم ڈی ایف  سی  ریاست کے ذریعے اپنی مدتی قرض (ٹرم لون)،  تعلیمی قرض، وراثت اسکیم اور مائیکرو فنانس اسکیموں کے تحت خود روزگار  / آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیوں کے لیے نشان زد اقلیتوں میں سے "پسماندہ طبقات" کو متعلقہ ریاستی حکومت / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ اور کینرا  بینک کے ذریعہ نامزد کردہ چینلائزنگ ایجنسیاں (ایس سی ایز)  رعایتی قرض فراہم کرتی ہیں ۔

 3. بنیادی ڈھانچے کی ترقی  کی اسکیم

 i) پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے)

4. خصوصی اسکیمیں

(i) جیو پارسی: ہندوستان میں پارسیوں کی آبادی میں کمی کو دور کرنے کی ایک اسکیم۔

(ii)قومی وقف بورڈترقیاتی اسکیم (کیو ڈبلیو  بی ٹی  ایس) اور شہری وقف سمپتی وکاس یوجنا (ایس ڈبلیو ایس وی وائی)۔

ان اسکیموں کی تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ  www.minorityaffairs.gov.in  پر دستیاب ہیں۔

تمام اسکیموں نے مل کر اعلیٰ سطح کی مہارتوں کے حصول، روزی روٹی کے زیادہ مواقع، روزگار کی اعلیٰ صلاحیت، بہتر بنیادی ڈھانچے تک بہتر رسائی، بہتر صحت اور اقلیتی برادریوں کی مجموعی بہبود میں تعاون کیا ہے۔

************

U.No:9332

ش ح۔وا۔ق ر


(Release ID: 2041772) Visitor Counter : 36