نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلوں سے متعلق تعلیم کا فروغ

Posted On: 05 AUG 2024 4:31PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کےمرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ چونکہ کھیل کود ایک ریاستی موضوع ہے لہٰذا ملک میں کھیلوں کو فروغ دینا اور کھیلوں سے متعلق تعلیم کی اہم ذمہ داری متعلقہ ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں پر عائد ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت ان کوششوں میں تعاون کرنے میں ایک ضمنی رول ادا کرتی ہے۔ نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کی وزارت اپنے مختلف اداروں کے ذریعے اس کے فروغ میں تعاون دیتی ہے۔ ان اداروں میں شامل ہیں:

  1. امپھال کے منی پور میں نیشنل اسپورٹ یونیورسٹی (این ایس یو)
  2. مدھیہ پردیش کے گوالیار اور آسام کے گوہاٹی میں اس کے کیمپس میں لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیزیکل ایجوکیشن(ایل این آئی پی ای)
  3. کیرالا کے تھریواننت پورم میں فزیکل ایجوکیشن کے لئے  لکشمی بائی نیشنل کالج (ایل این سی پی ای)
  4. پنجاب کے پٹیالیہ میں کھیلوں کا نیتاجی سبھاش نیشنل انسٹی ٹیوٹ (این ایس این آئی)

یہ ادارے بہت سے کورسز کی پیش کرتے ہیں جن میں سرٹیفکیٹس، ڈپلوماز، انڈرگریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ اور کھیلوں میں پی ایچ ڈی پروگرامس، فزیکل ایجوکیشن اور ملک بھر کے طلباء کے لیے اسپورٹس کوچنگ شامل ہیں۔ وزارت باقاعدہ ان کورسز کا جائزہ لیتی ہے تاکہ ہندوستان میں کھیلوں سے متعلق تعلیم کے مسلسل فروغ کو یقینی بنایا جاسکے۔

********

ش ح۔ح ا۔ع ن

 (U: 9338)



(Release ID: 2041767) Visitor Counter : 24