اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

مدارس میں اساتذہ  اور تدریسی نصاب

Posted On: 05 AUG 2024 4:12PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مدارس اور اقلیتوں میں تعلیم فراہم کرنے کی اسکیم (ایس پی ای ایم ایم ) کے حصے کے تحت مدارس کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اسکیم (ایس پی کیو ای ایم) کے تحت، ریاستی حکومتوں کے ذریعے اہل مدارس کو مالی امداد دی گئی،  تاکہ اس طرح کے مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی تعلیمی مہارت کو بہتر بنایا جا سکے اور جدید تعلیم متعارف کرائی جا سکے ۔ ایسے مدارس میں پڑھائے جانے والے نصاب کے ساتھ انتظامی امور کا فیصلہ متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ کیا جا تا ہے۔ اس سکیم کے تحت اساتذہ کو عارضی بنیادوں پر رکھا گیا تھا۔

************

U.No:9331

ش ح۔وا۔ق ر


(Release ID: 2041753) Visitor Counter : 44