اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

عوامی  مقامات کو اصل دھارے میں شامل کرنا

Posted On: 05 AUG 2024 4:15PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت کی مرکزی امداد والی  اسکیم،  پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے)، ملک بھر میں اُمنگوں والے اضلاع سمیت شناخت شدہ اقلیتوں کی زیادہ آبادی والے  علاقوں میں سماجی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی گنجائش  ہے، جس کا مقصد لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانا ہے۔ اسکیم کے تحت بنیادی سماجی شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے، یعنی تعلیم، صحت، ہنر مندی کے شعبے اور خواتین پر مبنی منصوبوں ، یونٹوں  اور قومی اہمیت کے ابھرتے ہوئے شعبے جیسے کہ شہری علاقوں میں کھیل، صفائی، شمسی توانائی، پینے کے پانی کے منصوبے، وغیرہ کی منظوری دی جاتی ہے اور ان پر عمل در آمد کیا جاتا ہے۔ آج تک،  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں / سی جی اوز  کے لئے تقریباً 11 لاکھ یونٹس اسکیم کے تحت منظور کیے گئے ہیں، (تقریباً 5 لاکھ غیر بنیادی ڈھانچے کے یونٹس) جس  پر 25027.33 کروڑ  روپے کی لاگت آئی  ہے اور  اس میں پارکس، سڑکیں اور لائبریریوں کی تعمیر سمیت اسکول کی عمارتیں، ہاسٹلز، ہنر مندی کے مراکز،  کالج کی عمارتیں، رہائشی اسکولوں کی عمارتیں، اسپتال،  اسٹیڈیم، کھیل کے میدان، خواتین کے مرکز کی سہولیات وغیرہ شامل ہیں۔  پی ایم جے وی کے  کے تحت 142 پروجیکٹ یونٹوں کو منظوری دی گئی ہے،  جیسا کہ ذیل کے جدول میں تفصیل دی گئی ہے۔

نمبر شمار

یونٹ کانام

 یونٹوں کی تعداد

  1.  

لائبریری / ڈیجیٹل لائبریری  / لائبریری ہال

127

  1.  

پارک

2

  1.  

سڑک / ذیلی سڑکیں / اندرونی سڑکیں

13

 

 

 

 

 

 

 

 

اقلیتی امور کی وزارت کے تحت  ‘پردھان منتری وراثت کا سموردھن’ (پی ایم وکاس) ایک مربوط اسکیم ہے، جس میں  وزارت کی سیکھو اور کماؤ،   استاد  اور نئی  منزل  سمیت پانچ  پرانی ​​اسکیمیں  شامل ہیں ۔  سیکھو اور کماؤ اسکیم (15-2014  میں شروع کی گئی ) کا مقصد مختلف جدید  / روایتی ہنر میں  اقلیتی نوجوانوں (14 سے 45  سال تک کے) کے ہنر کو مزید بہتر بنانا ہے، جس سے وہ  مناسب روز گار حاصل کرسکیں  یا خود روز گار کے لئے مناسب ہنر حاصل کرسکیں۔ نئی منزل اسکیم 2015 میں شروع کی گئی تھی ، جس کو  وزارت نے اقلیتی نوجوانوں، بی پی ایل خاندانوں کے اسکول چھوڑنے والے بچوں کو فائدہ پہنچانا اور انہیں تعلیم اور  ہنر مندی کے حصول کے علاوہ ان کو روز گار دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔  یو ایس ٹی ٹی اے ڈی (استاد) اسکیم 2015 میں شروع کی گئی تھی ، جس کا  مقصد  روایتی  ہنر  کے ماہر  دستکاروں  / فنکاروں  کی  صلاحیت سازی  اور  اسے  بہتر بنانا ہے ۔

************

U.No:9330

ش ح۔وا۔ق ر


(Release ID: 2041727) Visitor Counter : 41


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil