ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پریویش پورٹل کو آر ٹی آئی کے ساتھ  جوڑنا

Posted On: 05 AUG 2024 12:19PM by PIB Delhi

ماحول ،جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پریویش پورٹل ماحولیات، جنگلات، وائلڈ لائف اور کوسٹل ریگولیشن زونز (سی آر زیڈ) کلیئرنس کے لیے پیش کردہ پروجیکٹ کی تجویز سے متعلق کسی بھی معلومات تک رسائی کو محدود نہیں کرتا ہے۔ پروجیکٹ کے حامی کی طرف سے جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق  ایجنڈا اور ماہرین کی تشخیص کمیٹی، مشاورتی کمیٹی، علاقائی بااختیار کمیٹی، قومی/ریاستی بورڈ برائے وائلڈ لائف، کوسٹل ریگولیشن زونز (سی آر زیڈ)، کلیئرنس لیٹر وغیرہ کے اجلاس کے منٹس جیسی معلومات پریویش پورٹل پر پبلک ڈومین میں دستیاب ہیں۔  پریویش پورٹل آر ٹی آئی ایکٹ کی دفعات کے ساتھ منسلک ہے اور آر ٹی آئی ایکٹ سمیت موجودہ ایکٹ، قواعد و ضوابط کی دفعات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسی ایکٹ یا ضابطے کی دفعات کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔

 

********

ش ح۔ح ا۔ع ن

 (U: 9333)


(Release ID: 2041726) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil