وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کنزرویشن فیلوشپ پروگرام (آئی سی ایف پی)

Posted On: 05 AUG 2024 2:02PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ انڈین کنزرویشن فیلوشپ پائلٹ پروگرام (آئی سی ایف پی پی) وزارت ثقافت نے نیو یارک میں میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ (ایم ایم اے) اور ہالینڈ کے اسٹچنگ ریسٹوریٹ ایٹیلیئر لمبورگ (ایس آر اے ایل) کے تعاون سے شروع کیا تھا۔ وزارت ثقافت، حکومت ہند اور میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ (ایم ایم اے )، نیویارک کے درمیان 19 مارچ  2013  کو دو سال کی مدت کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئےتھے۔

اس کے بعد، وزارت ثقافت اور میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ (ایم ایم اے)، نیویارک کے درمیان 27 جون   2016 کو،  2016 سے 2021 تک کی مدت کے لیے انڈین کنزرویشن فیلوشپ پروگرام (آئی  سی ایف پی) کے آغاز کے لیے ایک مفاہمت  نامے  پر دستخط کیے گئے تھے۔ وزارت ثقافت کی طرف سے میٹروپولیٹن میوزیم آرٹ (ایم ایم اے)، نیو یارک، ہالینڈ کے اسٹچنگ ریسٹوریٹ ایٹیلیئر لمبورگ (ایس آر اے ایل)،  نیدرلینڈ،  رائل انسٹی ٹیوٹ برائے ثقافتی ورثہ، برسلز (کے آئی کے – آئی آر پی اے) اور  فریئر گیلری آف آرٹ اور آرتھر ایم سیکلر گیلری، دی سمتھسونین میوزیم آف ایشین آرٹ، واشنگٹن ڈی سی (ایف جی) اینڈریو ڈبلیو میلن فاؤنڈیشن (میلن فاؤنڈیشن) کے  تعاون سے شروع کیا جائے گا۔  

اب تک، ہندوستان سے 36 کنزرویٹرز آئی  سی ایف پی  کے تحت فیلوشپ حاصل کر چکے ہیں، (17 کنزرویٹرز پائلٹ پروگرام کے دوران اور 19 کنزرویٹراصل  پروگرام کے تحت)۔

تفصیلات ضمیمہ-I میں منسلک ہیں۔

اس فیلوشپ کا مقصد شرکاء کو ان کے ملکی اداروں میں یکجا کرنا اور بہتر دیکھ بھال کے لیے مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا اور ہندوستان میں اس شعبے میں پیشہ ور افراد کے ساتھ بین الاقوامی روابط کے ساتھ ایک بڑی اور مضبوط کنزرویشن کمیونٹی قائم کرنا تھا۔

اس فیلوشپ پروگرام نے تحفظ کی مہارتوں، علم کے اشتراک، نیٹ ورکنگ، لیڈر شپ ڈویلپمنٹ، ادارہ جاتی صلاحیت، کمیونٹی کی شمولیت، تحقیق اور دستاویزات، منصوبوں کی معیاری کاری، رہنمائی اور کیریئر کی ترقی کے شعبوں میں قابل قدر قابلیت کی تعمیر حاصل کی ہے۔ اپنی صلاحیت سازی کے نتائج کو حاصل کرکے، آئی سی ایف پی نے ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ پر اہم اثر ڈالا ہے۔

رفاقتوں کے دوران حاصل کی گئی مہارت سے میوزیم کو ہونے والے کچھ دیگر اہم فوائد درج ذیل ہیں:

فوٹو گرافی کے مجموعہ کو دوبارہ ترتیب دینا۔

نمائش کی حمایت

ترقی پذیر تحقیق

وسائل کا مرکز

ڈیزاسٹر ریکوری کے طریقہ کار کو بہتر بنانا

عملے کو بااختیار بنانا

مواصلات کے ذرائع

وزارت ثقافت اور میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ (ایم ایم اے)، نیویارک کے درمیان 27 جون  2016 کو انڈین کنزرویشن فیلوشپ پروگرام (آئی سی ایف پی) کے لیے صرف 2016 سے 2021 تک کی مدت کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔

 

ضمیمہ - 'I'

ان فیلوز کی فہرست جنہوں نے انڈین کنزرویشن فیلوشپ پائلٹ پروگرام (2013-15) کے تحت فیلوشپ مکمل کی ہے۔

************

U.No:9317

ش ح۔وا۔ق ر


(Release ID: 2041620) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Telugu