وزارت سیاحت
جنوری تا مئی 2024 کے دوران، غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا
اس مدت کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی میں 22.52 فیصد اضافہ ہوا
Posted On:
05 AUG 2024 2:03PM by PIB Delhi
وزارت سیاحت نے مئی کے لیے سیاحت کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ جس کی جھلکیاں درج ذیل ہیں:
- مئی 2024 میں غیر ملکی سیاحوں (ایف ٹی ایز)کی آمد 6 لاکھ تھی جو مئی 2023 میں 5.98 لاکھ تھی جو 2023 کے مقابلے میں 0.3 فیصد اضافہ درج کرتی ہے۔
- جنوری تا مئی 2024 کی مدت کے دوران ایف ٹی اے 40.72 لاکھ تھے ،جبکہ جنوری سے مئی 2023 میں 37.32 لاکھ کے مقابلے میں 2023 کے سلسلے میں 9.1 فیصد اضافہ درج کیا گیا تھا۔
- مئی 2024 کے دوران غیر ملکی زر مبادلہ کی آمدنی (ایف ای ایز)، مئی 2023 میں 17206 کروڑ روپے کے مقابلے میں 17,762 کروڑ روپے تھی جس میں 2023 کے حوالے سے 3.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
- جنوری تا مئی 2024 کی مدت کے دوران ایف ای ایز108362 کروڑ روپے تھے جبکہ جنوری- مئی 2023 میں 88441 کروڑ روپے کے مقابلے میں 2023 کے سلسلے میں 22.52 فیصد اضافہ درج کیا گیا تھا۔
نمایاں کردہ رجحانات ،ملک میں مجموعی اقتصادی ترقی اور سیاحت کے شعبے کی ترقی پر مثبت اثرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اعداد و شمار، غیر ملکی سیاحوں کی آمد (ایف ٹی ایز) اور غیر ملکی زر مبادلہ کی آمدنی (ایف ای ایز) میں مسلسل اضافہ کو ظاہر کرتا ہے جو کہ ایک مضبوط اور توسیع پذیر سیاحتی صنعت کی تجویز کرتا ہے۔
یہ معلومات مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
******
U.No.9308
(ش ح –ا ع۔ م ص )
(Release ID: 2041602)
Visitor Counter : 43