ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

پرویش پورٹل کے ذریعے کلیئرنس

Posted On: 05 AUG 2024 12:19PM by PIB Delhi

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی کہ ‘ڈیجیٹل انڈیا’ کے  اصل جذبے پر  عمل درآمد کرتے ہوئے اور کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے جوہر کو حاصل کرنے کے لیے، حکومت نے 10.08.2018 کو ماحولیات کلیئرنس(ای سی) ،  جنگلات  کلیئرنس(ایف سی) ،  جنگلی حیات (ڈبلیو ایل) اور کوسٹل ریگولیشن زون(سی آر زیڈ) کلیئرنس کے لیے ایک سنگل ونڈو پورٹل ‘‘ پرائیویش (پرو ایکٹو اور ریسپانسیو فیسیلیٹیشن بذریعہ انٹرایکٹو اینڈ ورچوئس انوائرمنٹل سنگل ونڈو ہب)’’ شروع کیا تھا۔ پرویش پورٹل پر دستیاب تفصیلات کے مطابق، اب تک 50,000 سے زیادہ کلیئرنس( ای سی، ایف سی،ڈبلیو ایل اور سی آر زیڈ) دی جا چکی ہیں۔

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے پالیسی اور تکنیکی  پہل قدمیوں  کے ذریعے متعدد اقدامات کیے ہیں تاکہ فضول قسم کی چیزوں سے  دور کیا جا سکے اور ماحولیاتی تحفظات کی سختی پر سمجھوتہ کیے بغیر کلیئرنس کے عمل کو ہموار کیا جا سکے۔ مندرجہ بالا اقدامات کی وجہ سے، مکمل تجویز پیش کرنے کی تاریخ سے مرکزی سطح پر ای سی کی گرانٹ کے لیے لیا جانے والا اوسط وقت 105 دنوں کی مقررہ ٹائم لائن کے مقابلے میں 2024-2023 میں دوہرے ہندسے میں نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔ اسی طرح، 2024-2023 میں ‘اصولی’ ایف سی کی منظوری کے لیے لگنے والے اوسط وقت کو بھی کم کر کے 150 دن کر دیا گیا ہے۔

اگست 2018 میں شروع کیے گئے پرویش پورٹل نے اپنے مقاصد کو پورا کیا ہے اور کووڈ کے مشکل دور میں بھی صنعتوں کو بلاتعطل خدمات کی سہولت فراہم کی ہے۔ تاہم، صارفین کے تجربے کو بڑھانے کے لیے، موجودہ پرویش کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، جیسے جی آئی ایس  پر مبنی فیصلہ سپورٹ سسٹم(ڈی ایس ایس) ، پر مبنی نئی فعالیتوں کو شامل کر کے پراجیکٹ کی تجاویز کا جائزہ لیتے ہوئے ماحولیاتی تحفظات کی مناسب مستعدی اور پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ جدید ڈیٹا اینالیٹکس وغیرہ توسیعی دائرہ کار میں شامل کچھ تبدیلی کے ماڈیولز یہ ہیں: اپنی منظوری کو جانیں (کے وائی اے) ماڈیول جو مطلوبہ منظوریوں کی عارضی فہرست فراہم کرتا ہے اور اس پر عمل درآمد سے پہلے منصوبے کی ماحولیاتی حساسیت اور منصوبہ بندی کا درست اندازہ لگانے میں پروجیکٹ کے حامی کی مدد کرتا ہے۔ فیصلہ سپورٹ سسٹم (ڈی ایس ایس)  ایک وسعت کی بنیاد پر تصور اور تجزیاتی ماڈیول جو پروجیکٹ کی موافقت کی کھوج کے لیے وسائل  فراہم کرتا ہے اور ماہر کمیٹیوں اور ریگولیٹری اتھارٹی کی  تمام متعلقہ ماحولیاتی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیزی سے فیصلہ لینے میں مدد کرتا ہے۔ کامن ایپلیکیشن فارم (سی اے ایف) اور ایپلیکیشن فارم مینجمنٹ ماڈیول صارفین کی بار بار کی جانے والی کوششوں کو کم سے کم کرنے کے لیے اور ایک ہی وقت میں تمام قابل اطلاق کلیئرنسز اور کمپلائنس مینجمنٹ ماڈیول میں حقیقی صورت حال  کے واحد ورژن کو یقینی بنانے کے لیے تعمیل کے بوجھ میں کمی اور۔ کاروبار کرنےمیں  آسانی کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔ تاہم، ای سی کی گرانٹ کے لیے تجاویز پر غور ای آئی اے/ ای ایم پی  کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جس کا باقاعدہ تشکیل شدہ ماہر تشخیص کمیٹیوں(ای اے سیز) کے ذریعے جائزہ لیا جاتا ہے اور حتمی منظوری عام اور مخصوص شرائط کو شامل کرنے کے بعد ہی دی جاتی ہے تاکہ ماحولیاتی معیارات کی تعمیل اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

**********

 

ش ح۔س ب ۔ رض

U:9303

 



(Release ID: 2041542) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil