وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا انٹرنیشنل ہاسپیٹلٹی ایکسپو 2024 ایک بڑی کامیابی کے لئے تیار

Posted On: 01 AUG 2024 5:33PM by PIB Delhi

انڈیا انٹرنیشنل ہاسپیٹلٹی ایکسپو (آئی ایچ ای 2024) کا ساتواں ایڈیشن 3 سے 6 اگست 2024 تک دہلی-این سی آر کے علاقے گریٹر نوئیڈا میں انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس ایکسپو  نے ہاسپیٹلٹی شعبے کی پوری صنعتی برادری کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے ۔ صنعتی شعبے سے وابستہ شراکت دار اسٹینڈ آؤٹ پروگرام میں شرکت کے لئے تیار ہیں۔ یہ ایونٹ پہلے سے ہی ایک بڑا ہٹ ہونے کی شکل اختیار کر رہا ہے۔آئی ایچ ای 2024 ہندوستان کے پریمیئر ہاسپیٹلٹی ایکسپو کے طور پر اپنی وراثت کو جاری رکھتے ہوئے اپنا ساتواں ایڈیشن لانے کے لیے تیار ہے۔ اس میں 1000 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ لگژری ہوٹلوں، ریزورٹس، ہوم اسٹے، ریسٹورینٹ ، کلاؤڈ کچن اور ایف اینڈ بی سیکٹرز سے 20,000 سے زیادہ بی2بی خریدارشرکت کریں گے۔

 

A large room with many people walking aroundDescription automatically generated with medium confidence

 

اس کے علاوہ آئی ایچ ای کا تازہ ترین ایڈیشن ہاسپٹلیٹی شعبے سے جڑے چار شوز سے وابستہ ہے۔ اس میں کیٹرنگ ایشیا، ٹینٹ ڈیکور ایشیا اور آیوش ایکسپو شامل ہیں۔ ایک ہی چھت کے نیچے منعقد ہونے والی یہ تقریب اس شعبے کی کثیر جہتی ضروریات کے لیے ون اسٹاپ سہولت پیش کرتے ہوئے ہاسپٹلیٹی صنعت کی یکجہتی کو نئے سرے سے متعین کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ تعاون پر مبنی ایونٹ صنعت کے پیشہ ور افراد کے لیے ایک انمول ذریعہ بننے کا یقین دلاتا ہے، جو جدید ترین رجحانات، ٹیکنالوجی اور خدمات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان تعلقات کو بھی فروغ دیتا ہے جو ہاسپٹلیٹی صنعت کوفروغ دیں گے۔

آئی ایچ ای2024 نے ہاسپٹلیٹی صنعت میں تعاون کے سلسلے میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے، شراکت دار ملک کے طور پر ویتنام کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔آئی ایچ ای 2024 میں ہندوستان اور اس کی ہاسپٹلیٹی کے شعبے کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے سفارت کار، ہاسپٹلٹی شعبہ کے پیشہ ور افراد، باورچی اور ایسوسی ایٹس شامل ہوں گے۔ مشہور ویتنامی باورچی فیم وان ڈونگ اور گوئین وان تھونگ ہندوستان کے سلیبریٹی شیفس نندلال اور گوتم کے ساتھ اپنی ماسٹر کلاسز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ جوش اس وقت مزید بڑھے گا جب ہماچل پردیش آئی ایچ ای2024 میں مرکزی ریاست کے طور پر شامل ہو گا۔ اس دوران ہماچل ٹورازم اپنے شاندار سیاحتی مقامات کو فروغ دے گا۔

 

A large room with many booths and peopleDescription automatically generated with medium confidence

 

، انڈیا ایکسپو سینٹر اور مارٹ  کےچیئرمین ڈاکٹر راکیش کمار نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک دوسرے سے سیکھنے، نئی شراکت داری قائم کرنے اور ترقی اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے کابہترین موقع ہے۔ انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ وہ ہاسپٹیلیٹی شعبہ کے مستقبل کو تلاش کرنے اور تشکیل دینے کے لیے یکجا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہماری صنعت عالمی پلیٹ فارم پر سازگار ماحول پیدا کرکے ترقی کرتی رہے اور پھلتی پھولتی رہے۔ آئی ایچ ای 2024 سب سے کامیاب ایڈیشن اور ایک سنگ میل ہونے کا وعدہ کرتا ہے جو کاروباری ترقی میں تعاون کرنے اور ہاسپٹلیٹی کے شعبے کی متحرک اور مضبوط نوعیت کو اجاگر کرنے کے لیے تیار ہے۔

آئی ایچ ای2024 نے بہت سے بین الاقوامی برانڈز کا اعتماد جیت لیا ہے، جنہیں اپنی بہترین مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لیے اس پلیٹ فارم پر شامل کیا گیا ہے۔ نمایاں نمائش کنندگان اور شراکت داروں کی فہرست میں ٹاپس انڈیا، وینس، انوپم رائلز، بون، الفاڈرائڈ، کرامت، ایل ای 5 اسٹیگیونی، آئی ایف بی، پتانجلی،نیچورین، کوہی، بوریچا، وی ایف آئی گروپ وغیرہ شامل ہیں۔ ٹاپس انڈیا اپنے آسان اور پراسیس شدہ اشیا جیسے پاک ساس،جیم، اچار وغیرہ کے رینج کی نمائش کرنے کے لیے تیار ہے،جو ایک گولڈن پارٹنر کے طور پرآئی ایچ ای 2024 میں شامل ہوگیا ہے۔

 

A large city with many buildingsDescription automatically generated with medium confidence

 

چار متعلقہ شوز کے 1000 سے زیادہ نمائش کنندگان کی مشترکہ شراکت داری کے ساتھ،آئی ایچ ای 2024 میں مختلف قسم کے زمرے شامل ہیں۔یہ کاروبار کے لیے بڑی تعداد میں مصنوعات اور خدمات پیش کرتے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی سے لے کر روایتی ہاسپٹلٹی کی پیشکشوں تک، آئی ایچ ای 2024 میں صنعتوں کے ایک متحرک امتزاج کو ایک ساتھ لاکرایک ایسا پلیٹ فارم تیارکررہا ہے جہاں کاروبارتلاش کرسکتے ہیں، منسلک ہوسکتے ہیں اور ترقی کرسکتے ہیں ۔

اس کے علاوہ، ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایکوپمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایچ او ٹی آر ای ایم اے آئی) ، ایسوسی ایشن آف ریسورس کمپنیز فار دی ہاسپیٹلٹی انڈسٹری آف انڈیا (اے آر سی ایچ آئی آئی)، نپان گلوبل، انسٹی ٹیوٹ آف انڈین انٹیریئر ڈیزائنر(آئی آئی آئی ڈی) دہلی چیپٹر، پرچیزنگ پروفیشنل فورم (پی پی ایف) اور ہوٹل اینڈریستورینٹ ایسوسی ایشن آف نارتھ انڈیا (ایچ آر اے این آئی) سمیت ہاسپٹلیٹی صنعت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بہت سی مشہور ہاسپٹلیٹی ایسوسی ایشنز اور کونسلزآئی ایچ ای 2024 میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ وہ سبھی اپنے ساتھیوں اور ممبران کو میگا ہاسپٹلیٹی ایکسپو میں شرکت کے لیے پرعزم ہیں۔ آئی ایچ ای 2024 میں، ایچ آر اے این آئی 5 اور 6 اگست 2024 کو انڈیا ایکسپو مارٹ لمیٹڈ کے ہال 14 اور ہال 15 میں اپنے سالانہ کنکلیو کا انعقادکرے گا۔ دوسری طرف آئی آئی آئی ڈی، دہلی ریجنل چیپٹر کو ایک نالج پارٹنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے تاکہ شعبے سے متعلق معلومات  فراہم کی جا سکے اور ان کے علاقے میں موجود بے پناہ مواقع کا جائزہ لیا جا سکے۔

سبھی تقاریب کو بہتر بنانے کے لیے، چار روزہ ہاسپیٹلٹی سورسنگ گالا دلچسپ پکوان کے مقابلوں سے بھی بھر پور ہے، جس میں یہ مقابلے شامل ہیں:

  • پیسٹری کوئین انڈیا مقابلہ
  • ماسٹر بیکرز چیلنج انڈیا 2024
  • انڈیا پزا لیگ چیمپئن شپ

یہ کھانا پکانے کے مقابلے (رسوئی) سے متعلقہ پروگراموں کے دوران نوجوان ہاسپٹلیٹی شعبے کے پیشہ ور افراد اور باورچیوں کوحصہ لینے اور جدید ترین کھانا بنانے کا طریقہ سیکھنے کا بہترین موقع مل سکتا ہے۔

 

IHEXPO

 

آئی ایچ ای 2024 کی کلیدی زمرہ جات میں ہاسپٹلیٹی کی صنعت کے لیے اہم شعبوں کی ایک وسیع رینج ہے جس میں  ہوریکا (ہوٹل، ریسٹورینٹ اور کیٹرنگ) آپریشنل سپلائیز اور آلات، ہاسپٹلیٹی ٹیکنالوجی، خوراک اور مشروبات، ہاؤس کیپنگ اور چوکیداری(جن نیٹری) دیکھ بھال اور انجینئرنگ، فرنیچر، فکسچر اور آلات کی سہولیات کا انتظام، اور صفائی ستھرائی شامل ہیں۔

آئی ایچ ای ان کی تمام سورسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے اور ہاسپٹلیٹی صنعت میں تازہ ترین اختراعات، رجحانات اور پیشرفت کے بارے میں جاننے کے لیے ایک انتہائی متوقع سالانہ بی 2 بی ایکسپو ہے جو اس صنعت میں تاریخی بلندیوں، پہچان اور مقبولیت کو حاصل کرنے کے لیے قابل قدر اوراہمیت کاحامل ہے ۔

 

********

 

 

ش ح۔ س ک ۔ف ر

 (U: 9296)


(Release ID: 2041526) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Tamil