ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
نیشنل کوسٹل ا سکیم
Posted On:
05 AUG 2024 12:14PM by PIB Delhi
نیشنل کوسٹل منیجمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل کوسٹل مشن اسکیم (این سی ایم) کو مندرجہ ذیل اجزاء کے ساتھ نافذ کیا جاتا ہے:
- مینگروز اور مرجان کی چٹانوں کے تحفظ سے متعلق انتظامی ایکشن پلان
- سمندری اور ساحلی ماحولیاتی نظام میں تحقیق اور ترقی
- ساحلی ماحولیات اور جمالیاتی بندوبست کے تحت ساحلوں کی پائیدار ترقی
- سمندری اور ساحلی ماحولیاتی نظام کے تحفظ پر ساحلی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا صلاحیت سازی/ آؤٹ ریچ پروگرام جس میں ساحل سمندر کی صفائی کی مہم بھی شامل ہے۔
این سی ایم کو نافذ کرنے والی ایجنسیاں ساحلی ریاستوں کی ریاستی حکومتیں اور یونین ٹیریٹری (یو ٹی) انتظامیہ ہیں۔ وزارت میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصولہ تجاویز کے جائزے کی بنیاد پر ساحلی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فنڈز جاری کیے جاتے ہیں۔
آندھرا پردیش میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی، آلودگی میں کمی، حفاظتی نگرانی اور ساحل سمندر کی صفائی کے لیے ای اے پی (بیرونی امداد یافتہ پروگرام) اور غیرا ی اے پی جزو کے تحت 2018-19 سے 2023-24 تک 7.94 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔
امزید برآں، حکومت ہند نے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) کے ذریعے انٹیگریٹڈ کوسٹل زون مینجمنٹ پروجیکٹ (آئی سی زیڈ ایم پی) کو نافذ کیا ہے جس نے آندھرا پردیش کی ساحلی پٹی سمیت ہندوستان کی پوری ساحلی پٹی کے لیے خطرے کی لکیر کی نقشہ سازی، ماحولیاتی حساس علاقے، سیڈیمنٹ سیل میں تعاون کیا ہے۔
یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
U.No:9300
ش ح۔م م۔رم
(Release ID: 2041482)
Visitor Counter : 45