ٹیکسٹائلز کی وزارت
دسویں قومی ہینڈلوم ڈے کا جشن منانے کے لیے نئی دہلی کے ہینڈلوم ہاٹ میں "وراثت" نمائش شروع ہوئی
ہندوستان کے کچھ پرکشش مقامات کے ہینڈ لوم مصنوعات نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں اور نمائش میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں
Posted On:
04 AUG 2024 9:58AM by PIB Delhi
دسویں قومی ہینڈلوم ڈے کا جشن منانے کے لیے وقف ایک پندرہ روزہ نمائش "وراثت" 3 اگست 2024 بروز ہفتہ جن پتھ کے ہینڈ لوم ہاٹ میں شروع ہوئی۔ یہ نمائش نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ ڈی سی) نے حکومت ہند کی وزارت ٹیکسٹائل کے زیراہتمام منعقد کی جا رہی ہے جو 16 اگست 2024 کو اختتام پذیر ہوگی۔
"وراثت" سیریز - "خصوصی ہینڈلوم ایکسپو" گزشتہ سال قومی یوم ہینڈلوم کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کا تسلسل ہے۔ اس سال 10 واں قومی ہینڈلوم ڈے 7 اگست کو منایا جائے گا۔ یہ تقریب ہینڈلوم اور دستکاری کی شاندار روایت پر مرکوز ہے۔ یہ ہتھ کرگھے کے بنکروں اور کاریگروں کو بازار سے رابطہ بھی فراہم کرتا ہے۔
یہ نمائش صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔ اس نمائش میں ہندوستان کے کچھ پرکشش مقامات سے ہینڈلوم مصنوعات کی نمائش اور فروخت ہوگی۔
تقریب کے دوران، ہینڈلوم ہاٹ میں کئی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جیسے براہ راست مصنوعات کی خوردہ فروشی کے لیے ہینڈ لوم بنانے والوں اور کاریگروں کے لیے 75 اسٹال، ہندوستان کے شاندار ہینڈلوم مصنوعات ، قدرتی رنگوں، کستوری کاٹن، ڈیزائن اور برآمدات، لائیو لوم پر ورکشاپس، براہ راست لوم کی نمائش ، ہندوستان کے لوک رقص، مزیدار علاقائی کھانے وغیرہ شامل ہیں۔
من کی بات (112ویں قسط) کے دوران عزت مآب وزیر اعظم نے اس بات کی ستائش کی تھی کہ ہینڈلوم کاریگروں کا کام ملک کے کونے کونے میں پھیلا ہوا ہے اور جس طرح سے ہینڈ لوم مصنوعات نے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے وہ بہت کامیاب، زبردست اور قابل ذکر بھی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مقامی مصنوعات کے ساتھ ہیش ٹیگ ’#MyProductMyPride‘کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کرنے پر بھی زور دیا۔
7 اگست 1905 کو شروع کی گئی سودیشی تحریک نے مقامی صنعتوں اور خاص طور پر ہینڈلوم بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ 2015 میں، حکومت ہند نے ہر سال 7 اگست کو قومی ہینڈلوم ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔
پہلا قومی ہتھ کرگھا ڈے 7 اگست 2015 کو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چنئی میں منایا تھا۔ اس دن، ہتھ کرگھا بنانے والی برادری کو اعزاز دیا جاتا ہے اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اس شعبے کی شراکت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ ہمارے ہتھ کرگھے کے ورثے کی حفاظت کرنے اور ہینڈلوم بنانے والوں اور کارکنوں کو زیادہ مواقع کے ساتھ بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے۔ حکومت ہتھ کرگھے کے شعبے کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے جس سے ہمارے ہتھ کرگھے بنانے والوں اور کارکنوں کو مالی طور پر بااختیار بنایا جائے اور ان کی شاندار کاریگری پر فخرکا احساس پیدا کیا جائے۔
ہینڈلوم کا شعبہ ہمارے ملک کے بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔ ہندوستان کا ہینڈلوم سیکٹر 35 لاکھ افراد کو براہ راست یا بالواسطہ روزگار فراہم کرتا ہے جو کہ ملک میں زرعی شعبے کے بعددوسرے نمبر پر ہے۔ ہتھ کرگھے کی بُنائی کا فن روایتی قدروں سے جڑا ہوا ہے اوراس کے ہر شعبے میں شاندار اقسام ہیں۔ بنارسی، جمدانی، بلوچی، مدھوبنی، کوسا، اکت، پٹولا، تسار سلک، مہیشوری، موئرنگ فیس ، بلوچی، پھولکاری، لہریا، کھنڈوا اور تنگالیہ ان چند شاندار مصنوعات کے نام ہیں جن کی مخصوص بُنائی، ڈیزائن اور روایتی شکلوں کو سراہا جاتا ۔ان مصنوعات کی انفرادیت دنیا بھر کے صارفین کو خصوصی بناوٹ کے ساتھ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔
حکومت ہند نے مصنوعات کی انفرادیت کو اجاگر کرنے کے علاوہ مصنوعات کی حوصلہ افزائی اور انہیں ایک الگ شناخت دلانے کے لیے صفر نقائص اور ماحول پر صفر اثر کے ساتھ اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی برانڈنگ کے لیے ہینڈلوم کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں۔ یہ خریدار کے لیے اس بات کی ضمانت بھی فراہم کرتا ہے کہ جو پروڈکٹ خریدی جا رہی ہے وہ حقیقی طور پر ہاتھ سے تیار کی گئی ہے۔ نمائش میں موجود تمام نمائش کنندگان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اپنی شاندار مصنوعات کی نمائش کریں اور اس طرح ہینڈلوم مصنوعات کی مارکیٹ اور ہینڈلوم کمیونٹی کی کمائی کو بہتر بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
9275
(Release ID: 2041295)
Visitor Counter : 72