وزارت سیاحت
سیاحت میں دنیا کی تیسری وسیع ترین معیشت بننے کی بھارت کی کامیابی میں تعاون فراہم کرنے کی قوت موجود ہے: جناب گجیندر سنگھ شیخاوت
بھارت کا بین الاقوامی مہمان نوازی ایکسپو 2024 مہمان نوازی میں عمدگی کے شاندار جشن کے ساتھ شروع ہوا
Posted On:
03 AUG 2024 4:51PM by PIB Delhi
بھارت کے بین الاقوامی مہمان نوازی ایکسپو (آئی ایچ ای 2024) کے ساتویں ایڈیشن کا آج انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے افتتاح کیا۔ اپنے کلیدی خطاب میں، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم آئی ایچ ای 2024 کا حصہ ہیں جس کا ساتویں مرتبہ کامیابی سے انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس نے گزشتہ چھ برسوں میں بھارت کی مہمان نوازی کی صنعت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئی ایچ ای نہ صرف ہندوستانی مہمان نوازی کے شعبے کی حمایت کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ یہ ایک نمائش سے بڑھ کر ہے، یہ مہمان نوازی کی صنعت کا مرکز ہے، جو پیشہ ور افراد اور اس شعبے کے ساتھیوں کو نیٹ ورک ، خیالات کے باہم تبادلے، علم کے اشتراک، اور بین الاقوامی کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک اسٹیج پر لے کر آتا ہے۔
جناب شیخاوت نے مزید کہا کہ سیاحت ہندوستان کی تیسری سب سے بڑی معیشت ہونے کی کامیابی میں حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہندوستان کے پاس عالمی معیار کے سیاحتی شعبے کو پیش کرنے کے لیے تمام وسائل موجود ہیں۔ زراعت کے بعد سیاحت سب سے بڑا روزگار پیدا کرنے والا شعبہ ہے۔ ہم اس شعبے میں تنوع اور نئے کاروباری مواقع کا مشاہدہ کر رہے ہیں، اور یہ ان کے بارے میں جاننے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ہندوستان کو ایک بارہماسی اسٹیشن کے طور پر قائم کیا جا سکتا ہے اور ایم آئی سی ای اس سمت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس میدان میں پیشرفت اور ترقی بہت اہم ہے، اور خاص طور پر خلا کو پر کرنے میں، اس میں شامل ہر فرد اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جناب شیخاوت نے مزید کہا، "ہماری حکومت سیاحت اور مہمان نوازی میں مزید بہتری لانے کے لیے پرعزم ہے۔ حال ہی میں حکومت بنانے کے محض 40 دنوں میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں 170 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ بھارت اب توجہ کا مرکز بن کر سامنے آرہا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے مہمان نوازی کی صنعت کے تیز رفتار فروغ کے سلسلے میں تمام تر ممکنہ کوششوں کرنے کے لیے آئی ایچ ای کی کوششوں کی ستائش کی۔
اس تقریب میں متعدد معززین نے شرکت کی، جن میں میانمار کے سفارتکار محترم موئے کوائے اونگ؛ ویتنام سفارتخانے کے چیف ٹریڈ کونسلر جناب بوئی ترونگ تھوونگ؛ آکار ایگزی بیشن کے ڈائرکٹر جناب پریمل مہتا اور ریزیڈنٹ کمشنر، حکومت ہماچل پردیش محترمہ میرا موہانتی، جناب بھرت سوانامی، ٹاپس انڈیا کے ڈائرکٹر، محترمہ سونیا پراشر، منیجنگ ڈائرکٹر، نرنبرگ میسے؛ انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ کے چیئرمین جناب راکیش کمار اور آئی ایچ ای کے شو پریزیڈنٹ جناب ہری دادو کے علاوہ مہمان نوازی کی صنعت کی نامور شخصیات بھی شامل تھیں۔
انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ کے چیئرمین ڈاکٹر راکیش کمار نے کہا، ہم نے ویتنام سفارتخانے میں تجارتی کونسلر جناب بوئی ترونگ تھوونگ کی مدد سے وتنام کے ساتھ ایک شراکت دار ملک کے طور پر اشتراک قائم کیا ہے۔
ویتنامی نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے، اور ویتنامی باورچی اپنے مقامی کھانوں پر ماسٹر کلاسز کا اہتمام کریں گے۔ دریں اثنا، ہماچل پردیش کو 'خصوصی توجہ کی حامل ریاست' کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جس سے ہمیں تقریب کے دوران ایک نمائش کنندہ کے طور پر اپنی صلاحیت کو ظاہر کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے۔
آئی ایچ ای 2024 بھارت کے بڑے مہمان نوازی ایکسپو کے طور پر اپنی وراثت کو جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا انعقاد 3 سے 6 اگست 2024 تک کیا جائے گا۔ پرتعیش ہوٹلوں، ریزارٹس، ہوم اسٹیز، ریسترانوں، کلاؤڈ رسوئی گھروں اور ایف اینڈ بی شعبے سمیت 1000 سے زائد نمائش کنندگان اور 20000 سے زائد بی 2 بی خریداروں کے ساتھ ، آئی ایچ ای 2024 صنعت میں نئے معیارات قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس سال، ایکسپو کیٹرنگ ایشیا، ٹینٹ ڈیکور ایشیا، بایوفاچ اور آیوریوگ ایکسپو جیسی بڑی تقریبات کے ساتھ شریک ہے، جو مہمان نوازی کے شعبے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
مختلف زمروں میں مصنوعات اور خدمات کی ایک وسیع نمائش ہے جس میں ہوریکا، آپریٹنگ سپلائیز اور آلات، مہمان نوازی کی ٹیکنالوجی، فوڈ اینڈ بیوریج، ہاؤس کیپنگ اینڈ جینیٹوریل، مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ، فرنیچر، فکسچر، اور سہولیات کا انتظام شامل ہیں۔
میزبانی سے متعلق اس چہار روزہ پررونق تقریب میں پیسٹری کوین انڈیا کمپٹیشن، ماسٹر بیکرس چیلنج انڈیا 2024، انڈیا پیٹزا لیگ چیمپئن شپ سمیت کھانوں سے متعلق چند دلچسپ مقابلے بھی شامل کیے گئے ہی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9265
(Release ID: 2041154)
Visitor Counter : 47