عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) میں سری لنکا کے سرکاری ملازمین کے لیے چوتھا صلاحیت سازی پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر


اس پروگرام میں اسسٹنٹ سیکرٹری، ڈویژنل سیکرٹری، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ سیکرٹری، ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 40 سرکاری ملازمین نے شرکت کی

این سی جی جی نے سری لنکا کے 135 سینیئر اور درمیانے درجے کے سرکاری ملازمین کو کامیابی سے تربیت دی

Posted On: 03 AUG 2024 12:46PM by PIB Delhi

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) میں آج نئی دہلی میں سری لنکا کے سرکاری ملازمین کے لیے چوتھا صلاحیت سازی پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس پروگرام میں سری لنکا کے 40 سینیئر سرکاری ملازمین نے شرکت کی جن میں اسسٹنٹ ڈویژنل سیکرٹری، اسسٹنٹ سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری، ڈائریکٹر، سینیئر اسسٹنٹ سیکرٹری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر شامل تھے۔ یہ سرکاری ملازمین سری لنکا کی اہم وزارتوں جیسے کمیشن آف لوکل گورنمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن، ہوم افیئرز، صوبائی کونسلز اور لوکل گورنمنٹ، صوبائی کونسل اور لوکل گورنمنٹ کی وزارت، اور وزارت انصاف، جیل خانہ کے امور، اور آئینی اصلاحات کی نمائندگی کر رہے تھے۔

این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی) کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے گورننس میں سری لنکا کی پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے ہندوستان کے وفد کے سری لنکا کے دورے سے متعلق بصیرت کا اشتراک کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علم کے باہمی تبادلے سے دونوں ممالک گورننس کو بڑھانے میں اہم سنگ میل حاصل کر سکیں گے۔

اس سیشن میں شرکا کی طرف سے مختلف اثر انگیز موضوعات پر چار گروپ پرزنٹیشن بھی پیش کی گئیں۔ ان میں سری لنکا میں جیوگوویا پروگرام شامل تھا، جو زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جغرافیائی معلومات کے نظام کے استعمال پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ زرعی جدید کاری پروجیکٹ، جس کا مقصد سری لنکا کی زراعت کو جدید طریقوں اور اہم اثرات کے ذریعے تبدیل کرنا ہے۔ اسواسوما پروگرام، ایک فلاحی فائدہ پہل جو سری لنکا کے لوگوں کو جامع سماجی تحفظ کی مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور آخر میں ”ہندوستان میں پی پی پی کی کامیابی: سری لنکا میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو بڑھانا“ کے موضوع پر ایک پرزنٹیشن میں ہندوستان کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کی کامیابی کو اجاگر کیا گیا اور اس پر روشنی ڈالی گئی کہ یہ سری لنکا میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں کس طرح مدد کر سکتا ہے۔

پروگرام کے دوران، ڈاکٹر اے پی سنگھ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کورس کوآرڈینیٹر، نے پروگرام کی جھلکیوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔ مرکزی توجہ انتہائی انٹرایکٹو سیشنوں کے ذریعے ہندوستان کے کامیاب حکمرانی کے ماڈل کا اشتراک کرنے پر تھی۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے دوران شرکا نے مختلف اداروں اور سائٹس کا بھی دورہ کیا، جن میں اندرا گاندھی نیشنل فاریسٹ اکیڈمی، فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پنچکولہ میں ضلعی انتظامیہ، چندی گڑھ میں سائبر کرائم سینٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی، انٹرنیشنل سولر الائنس، پردھان منتری سنگرہالیہ اور تاج محل شامل ہیں۔

اس موقع پر محترمہ پرسکا پولی میتھیو، کنسلٹنٹ اور چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر، این سی جی جی، بھی موجود تھیں۔ صلاحیت سازی کے پروگرام کی نگرانی ڈاکٹر اے پی سنگھ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری، ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر اور فیکلٹی، این سی جی جی نے کی، جن کی مدد جناب سنجے دت پنت اور ٹیم نے کی۔

********

ش ح۔ ف ش ع- ج ا

U: 9261


(Release ID: 2041115) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil