سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کونسل سائنٹفک اور صنعتی تحقیق (سی ایس آئی آر)- قومی طبیعاتی تجربہ گاہ (این پی ایل) کے ذریعہ ’ایک ہفتہ ایک موضوع‘ کے تحت ایرواسپیس، الیکٹرانکس، آلات اور کلیدی شعبے (اے ای آئی ایس ایس) کے بارے میں سہ روزہ پروگرام کا انعقاد
Posted On:
03 AUG 2024 10:09AM by PIB Delhi
کونسل سائنٹفک اور صنعتی تحقیق (سی ایس آئی آر)- قومی طبیعاتی تجربہ گاہ (این پی ایل) نے ’ایک ہفتہ ایک موضوع‘ پہل قدمی کے جزو کے طور پر، این پی ایل کیمپس میں 2 سے 4 اگست تک اے ای آئی ایس ایس کے بارے میں سہ روزہ ورکشاپ منعقد کی ہے جس میں سی ایس آئی آر- سی ایس آئی او، سی ایس آئی آر – سی ای ای آر آئی، اور سی ایس آئی آر- آئی آئی پی جیسی تجربہ گاہیں شرکت کر رہی ہیں۔
سی ایس آئی آر- این پی ایل کے ڈائرکٹر پروفیسر وینوگوپال اچنتا نے حاضرین کا پرجوش استقبال کیا۔ بعد ازاں، سی ایس آئی آر- این اے ایل کے ڈائرکٹر اور اے ای آئی ایس ایس کے تھیم ڈائرکٹر ، ڈاکٹر ابھے اننت پاشلکار نے کلیدی خطاب کیا۔ انہوں نے اے ای آئی ایس ایس کے موضوع کے بارے میں تفصیل سے بتایا، اور آتم نربھر بھارت ، سوَستھ بھارت، اور میک ان انڈیا جیسی پہل قدمیوں کی کامیابی میں اس کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اے ای آئی ایس ایس موضوع سے وابستہ اہداف کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
سی ایس آئی آر – سی ای ای آر آئی کے ڈائرکٹر، ڈاکٹر پی سی پنچاریہ نے صنعتی نمو کو مہمیز کرنے میں اے ای آئی ایس ایس موضوع کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ہموار اور سیدھی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے سنگل ونڈو سسٹم کی اہمیت پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔
ورکشاپ کے کنوینر ڈاکٹر ایس کے دوبے نے سہروزہ ایجنڈے کا خاکہ پیش کیا۔ اس میں ایک طالب علم-سائنس دان بات چیت کا سیشن، ایک اسٹارٹ اپ/ایم ایس ایم ای /صنعتی ملاقات، اور اے ای آئی ایس ایس میں خواتین پر توجہ مرکوز کرنا شامل تھا۔ انہوں نے شکریہ کی تجویز پیش کرتے ہوئے اپنی بات مکمل کی۔ 60 سے زائد طلباء نے طلباء -سائنس دان بات چیت کے پروگرام میں حصہ لیا۔ انہوں نے نمائش کا جائزہ لیا اور دوسرے سیشن کے دوران سائنسدانوں کے ساتھ مشغول رہے۔ نمائش پر مبنی سائنسی کوئز تقریب کے پہلے دن اختتام پذیر ہوا۔
مختصر تقریب حسب ذیل ہے:
پہلا دن: افتتاحی تقریب کے بعد سائنس کے شعبے میں جدید ترین تکنالوجیوں اور اختراعات کی نمائش کے لیے ایک نمائشی تقریب کا اہتمام کیا یا۔ جگیاسا پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، اسکول کے طلباء کو نمائش کا دورہ کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ وہ آنے والی تکنالوجیوں کے بارے میں اپنی بیداری میں اضافہ کریں اور سائنس اور تکنالوجی میں اپنی دلچسپی کے لیے ترغیب حاصل کریں۔ این پی ایل میوزیم میں منعقدہ نمائش میں جدید ترین تکنالوجیوں کی مصنوعات کی نمائش توجہ کا مرکز ہیں۔
دوسرا دن: صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز رہے گی، سی ایس آئی آر کے ذریعہ صنعتوں کو تیار کردہ اور فروخت کی گئی تکنالوجیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ صنعتوں کے پاس پینل ڈسکشنز کے لیے ایک پلیٹ فارم ہوگا جہاں وہ اپنی ٹیکنالوجیز کو ظاہر کر سکیں گے اور سرکردہ ماہرین کے ساتھ بات چیت کر سکیں گے۔ اس دن معروف سائنسدانوں کے مختلف مذاکرے بھی پیش کیے جائیں گے، جو ان کے کام کی اہمیت کے بارے میں بصیرت فراہم کریں گے اور ہمیں نئی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے بارے میں روشناس کرائیں گے۔ تعاون اور علم کے اشتراک کو فروغ دینے کے لیے نیٹ ورکنگ سیشنوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
تیسرا دن: اے ای آئی ایس ایس میں خواتین کی ستائش اس بات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے کہ خواتین ہر شعبے میں برابر کی شراکت دار ہیں۔ آخری دن سائنس اور تکنالوجی میں خواتین کی کامیابیوں کا جشن منائے گا، جس میں خواتین سائنسدانوں کی جانب سے نئی اور دلچسپ تحقیق پر مذاکرے پیش کیے جائیں گے۔ ان سیشنوں کا مقصد نوجوان لڑکیوں کو تکنالوجی کی ترقی میں کیریئر بنانے کے لیے حوصلہ افزائی اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ مذاکرات اہم موضوعات اور مستقبل کے رجحانات پر مرکوز ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9257
(Release ID: 2041090)
Visitor Counter : 53