خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں اسٹارٹ اپ کو فروغ دے رہی ہے
Posted On:
02 AUG 2024 7:20PM by PIB Delhi
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) نے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے کے لیے 13 سے 14 فروری 2024 کو نئی دہلی میں SUFALAM (اسٹارٹ اپ فورم فار اسپائرنگ لیڈرز اینڈ مینٹرز) کے عنوان سے ایک اسٹارٹ اپ کانکلیو کا انعقاد کیا تھا۔ اس تقریب میں نالج سیشن، پینل ڈسکشن، نیٹ ورکنگ اور پچنگ سیشن کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپس کی نئی مصنوعات کی نمائش بھی شامل تھی۔
ایم او ایف پی آئی نے اپنے دو خود مختار اداروں یعنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ، کنڈلی، ہریانہ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ، تھانجاور، تمل ناڈو کے ذریعے 38 اسٹارٹ اپس کی حمایت کی ہے۔ ان میں سے چھ قومی سطح کے اسٹارٹ اپ گرینڈ چیلنج کے فاتح رہے ہیں جو پچھلے سال منعقد کیے گئے تھے اور ہر ایک کو 3 لاکھ روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا تھا۔
انسٹی ٹیوٹ ان اسٹارٹ اپ کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ، رہنمائی، تربیت، پائلٹ پلانٹ، این اے بی ایل سے منظور شدہ فوڈ ٹیسٹنگ لیب، انکیوبیشن سروس، کوالٹی ٹیسٹنگ، تحقیقاتی و ترقیاتی سپورٹ، نیٹ ورکنگ کے مواقع وغیرہ جیسی سہولیات تک رسائی بھی فراہم کرتے ہیں۔
فوڈ اینڈ الائیڈ سیکٹر میں یہ اسٹارٹ اپ ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی لاتے ہیں، فوڈ پروسیسنگ میں پیداواریت اور کارکردگی میں اضافہ کرتے ہیں، صنعت کاری کو فروغ دیتے ہیں، روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں اور مہارت کی ترقی کرتے ہیں، جو معیشتوں کو فروغ دیتے ہیں اور جامع ترقی میں اپنا تعاون کرتے ہیں۔
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر جناب چراغ پاسوان نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
***
ش ح۔ ف ش ع- ج ا
U: 9253
(Release ID: 2041066)
Visitor Counter : 35