دیہی ترقیات کی وزارت
طلب کو آگے بڑھانے کے لیے دیہی علاقوں میں وسائل کی تقسیم
Posted On:
02 AUG 2024 5:55PM by PIB Delhi
غربت کے خاتمے اور دیہی علاقوں میں لوگوں کے معیار زندگی میں مجموعی طور پر بہتری لانے، معاش کے مواقع کو مضبوط بنانے، کم سے کم ضمانت شدہ ملازمت کی فراہمی، خود روزگار کو فروغ دینے، مختلف مفید تجارت اور کاروباری خصوصیات میں نوجوانوں کی مہارت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور انفراسٹرکچر کی نشوونما اور کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے وزارت دیہی ترقی (ایم او آر ڈی) متعدد دیہی ترقیاتی اسکیموں کو نافذ کررہی ہے یعنی، مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا)، پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے جی)، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس ای)، نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن، گرامین کوشل یوجنا (ڈی ڈی یو-جی کے وائی)، دیہی سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آر ایس ای ٹی آئی ایس) اور نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام (این ایس اے پی) وغیرہ۔ ان اسکیموں کے تحت وسائل کی تقسیم ایک مستقل عمل ہے اور فنڈ ریاستوں/ یو ٹی کو جاری کیے جاتے ہیں جو رہنما خطوط پر عمل پیرا ہوتے ہیں اور زمینی سطح پر اصل ضرورت کا اندازہ کرتے ہیں۔
مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس) ایک مطالبہ تقویت یافتہ اجرت پر مبنی ملازمت کا پروگرام ہے جس میں ملک کے دیہی علاقوں میں گھرانوں کی روزی کی حفاظت میں اضافے کا تصور ہوتا ہے جس میں ہر مالی سال میں کم از کم ایک سو دن کی ضمانت سے اجرت پر ملازمت فراہم کی جاتی ہے۔ جب روزگار کے بہتر مواقع دستیاب نہیں ہوتے ہیں تو یہ دیہی گھرانوں کو معاش کے اختیارات کی پیش کش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ جنگل کے علاقوں میں شیڈول قبیلے کے گھرانوں کے لیے 50 دن کی اضافی ملازمت لازمی فراہم کرتا ہے اور خشک سالی یا قدرتی آفات سے متاثرہ دیہی علاقوں میں 50 دن کی اضافی ملازمت کی فراہمی کرتا ہے۔ ریاستی حکومتوں کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اپنے فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے گارنٹی مدت سے زیادہ ملازمت کے اضافی دن مختص کریں۔
پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی تعمیر کے ذریعے دیہی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے مرکزی حکومت کی ایک وقتی خصوصی مداخلت ہے۔ پی ایم جی ایس وائی کو موجودہ مالی سال کے لیے 19،000 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس میں سے، 30.07.2024 تک ریاستوں کو 1،292.22 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ پی ایم جی ایس وائی کے تحت ، 30.07.2024 تک 8،31،453 کلومیٹر کے منصوبے کی تجاویز کو 3،89،606.49 روپے تک منظور کیا گیا ہے ، اور اس میں سے 7،65،719 کلومیٹر سڑک کی لمبائی 3،24،993.65 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ مذکورہ بالا اخراجات کا 20 سے 25 فیصد مزدور اجزا کے لیے ہے جس نے دیہی علاقوں میں روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا کیے ہیں۔ اس کے علاوہ بجٹ تقریر 2024-25 میں ، حکومت نے 25،000 دیہی رہائش گاہوں کو رابطے کی فراہمی کے لیے پی ایم جی ایس وائی کے چوتھے مرحلے کا آغاز کرنے کا اعلان کیا۔ جب ان رہائش گاہوں کو مربوط کرنے کے لیے سڑکوں اور پلوں کی منظوری دی جاتی ہے اور زمین پر تعمیری کام شروع ہوتا ہے تو براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع دیہی علاقوں میں پیدا ہوں گے۔
دیہی علاقوں میں ”سب کے لیے رہائش“ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ، وزارت دیہی ترقی پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کو یکم اپریل 2016 سے نافذ کررہی ہے۔ پی ایم اے وائی-جی کے تحت، ریاستوں/یو ٹی کو مختص 2.95 کروڑ مکانات کے مجموعی طور پر لازمی ہدف میں سے، 2.94 کروڑ سے زیادہ مکانات پہلے ہی مستفید افراد کے لیے منظور کیے جا چکے ہیں اور 2.64 کروڑ مکانات پہلے ہی 29.07.2024 تک مکمل ہوچکے ہیں۔ حکومت ہند نے اگلے پانچ سالوں میں 2 کروڑ مزید مکانات تعمیر کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ج ا
02-08-2024
U: 9235
(Release ID: 2041000)
Visitor Counter : 39