دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریونیو دیہات کو سڑکوں سے جوڑنے کا منصوبہ

Posted On: 02 AUG 2024 5:57PM by PIB Delhi

دیہی سڑکیں ریاست کا موضوع ہے۔ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا  (پی ایم جی ایس وائی) میدانی علاقوں میں  500 افراد اور اس سے زیادہ (مردم شماری 2001) کی آبادی والے بنیادی نیٹ ورک میں اہل غیر منسلک رہائش گاہوں کو، ایک ہمہ موسمی سڑک کے ذریعے، دیہی رابطہ فراہم کرنے کے لیے ایک بارکی خصوصی مداخلت ہے ۔"خصوصی زمرہ کی ریاستوں" کے سلسلے میں (یعنی اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور اتراکھنڈ)، صحرائی علاقے (جیسا کہ صحرائی ترقیاتی پروگرام میں شناخت کیا گیا ہے)، قبائلی (شیڈول پنجم) علاقوں اور منتخب قبائلی اور پسماندہ اضلاع (جیسا کہ وزارت داخلہ اور منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے شناخت کیا گیا ہے)، مقصد 250 افراد یا اس سے زیادہ کی آبادی کے ساتھ(مردم شماری 2001) غیر منسلک بستیوں کو جوڑنا تھا ۔ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ اہم بلاکس (جیسا کہ وزارت داخلہ نے شناخت کیا ہے) میں 2001 کی مردم شماری کے مطابق 100 افراد یا اس سے زیادہ کی آبادی والی رہائش گاہوں کو جوڑنے کے لیے اضافی راحت دی گئی ہے۔

2019 تک، پی ایم جی ایس وائی کے تحت کل 1,53,879 بستیوں کو رابطہ فراہم کیا گیا تھا۔ مزید یہ کہ 2019 اور 2024 کے درمیان کل 8,848 بستیوں کو یوجنا کے تحت کنیکٹیویٹی فراہم کی گئی۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پی ایم جی ایس وائی کا مرحلہ چہارم شروع کیا جائے گا تاکہ 25,000 دیہی بستیوں کو ہمہ موسمی رابطہ فراہم کیا جا سکے جو آبادی میں اضافے کے پیش نظر اہل ہو گئے ہیں۔

یہ اطلاع دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

ش  ح۔ ا ک ۔ ج

UNO-9230


(Release ID: 2040918)