شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے ہوائی جہاز کی دیکھ بھال، مرمت اور جانچ پڑتال (ایم آر او ) کے لیے خودکار راستے کے ذریعے 100فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دی

Posted On: 02 AUG 2024 3:19PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے وزیر  مملکت جناب مرلی دھر موہول نے کل لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری  فراہم کی کہ گھریلو ایم آر او  صنعت اور ہوا بازی کے شعبے کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لیے  حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 5فیصد آئی جی ایس ٹی کی یکساں شرح کا اطلاق ہوائی جہاز کے پرزہ جات، جانچ کے آلات، آلات اور ہوائی جہاز کے ٹول کٹس پر لاگو ہوگا، چاہے ان کے ایچ ایس این سے کوئی تعلق ہو۔ درجہ بندی مخصوص شرائط کے تابع ہے۔ یہ پالیسی تبدیلی ہندوستانی ایم آر او  سیکٹر کی مسابقت کو بڑھانے، اختراع اور کارکردگی کو فروغ دینے اور ایک مضبوط اور موثر ہوا بازی کے شعبے کی تشکیل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

حکومت نے مختلف پالیسیوں،انضباطی اداروں  اور دیگر مراعات کے ذریعے ہندوستان میں ہوائی جہاز کی دیکھ بھال، مرمت اور او جانچ پڑتال (ایم آر او ) خدمات کے قیام کو آسان بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جو درج ذیل  ہیں:

  1. مرکزی بجٹ 25 – 2024  میں کیے گئے اعلانات کے ایک حصے کے طور پر، مرمت کے لیے درآمد کردہ سامان کی برآمد کی مدت کو چھ ماہ سے بڑھا کر ایک سال کر دیا گیا ہے۔ نیز، وارنٹی کے تحت مرمت کے لیے سامان کی دوبارہ درآمد کے لیے وقت کی حد تین سے بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی ہے۔
  2. نئی ایم آر او  رہنما خطوط یکم ستمبر 2021 کو رائلٹی کو ختم کرنے اور اے اے آئی ہوائی اڈوں میں ایم آر او ز کے لیے زمین کی الاٹمنٹ میں شفافیت اور یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
  3. یکم اپریل 2020 سے مکمل ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کے ساتھ ایم آر او  پر جی ایس ٹی  کو 18فیصد سے کم کر کے 5فیصد کر دیا گیا ہے۔
  4. iv غیر ملکی اصل سازوسامان کے مینوفیکچررز (ایم آر او / او ای ایمز)  سے گھریلو ایم آر او  کے ذریعے ذیلی معاہدوں کو یکم اپریل 2020 سے صفر ریٹیڈ جی ایس ٹی کے ساتھ ‘برآمدات’ سمجھا جاتا ہے۔
  5. ٹولز اور ٹول کٹس ، کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ
  6. حصہ داریوں کی آسان کلیئرنس پروسیسنگ
  • vii. ایم آر او کے لیے خودکار راستے سے 100فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ت  ح۔

U - 9208


(Release ID: 2040786) Visitor Counter : 48