بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گنگا ندی کے ذریعے نقل و حمل

Posted On: 02 AUG 2024 1:58PM by PIB Delhi

جل مارگ وکاس پروجیکٹ (جے ایم وی ایم) کو ،گنگا-بھاگیرتھی-ہوگلی ندی کے نظام کے ہلدیہ-وارانسی حصے پر قومی آبی شاہراہوں-I( این ڈبلیو-I) کی صلاحیت میں توسیع کرنے کے لیے،  حکومت نے 3 جنوری 2018 کو منظوری دی تھی۔ ایم او پی ایس ڈبلیو کے تحت ایک خود مختار ادارہ،  ہندوستان کی  اندرون ملک آبی شاہراہوں کی  اتھارٹی (آئی ڈبلیو اے آئی) ،  عالمی بینک کی تکنیکی اور مالی مدد سے جے ایم وی ایم کو نافذ کر رہا ہے۔

جل مارگ وکاس پروجیکٹ کے تحت،  وارانسی میں ملکی پور گرام سبھا سے ملحق رال ہو پور گرام سبھا میں ایک ملٹی موڈل ٹرمینل (ایم ایم ٹی) تیار کیا گیا ہے۔ ایم ایم ٹی سے کارگو کی آزمائشی نقل و حرکت کامیابی کے ساتھ کی گئی ہے۔

عالمی بینک کی مشاورت سے جل مارگ وکاس پروجیکٹ کے نفاذ میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے۔

 یہ معلومات  بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ع۔ن ا۔

U-9199


(Release ID: 2040722) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil