صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایف ایس ایس اے آئی نے بھوٹانی ایس ایم ایز کے لیے صلاحیت سازی ورکشاپ میں کلیدی ریگولیٹری اور ٹیسٹنگ کی ضروریات کے موضوع پر  حصہ لیا


ورکشاپ میں اہم زرعی مصنوعات پر خصوصی توجہ کے ساتھ تجارتی پالیسی ، قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کے ضروری پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا

حال ہی میں بھوٹان کے بی ایف ڈی اے اور ایف ایس ایس اے آئی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تاکہ بھوٹان کی خوراک اور زرعی برآمدات بھارت کے حفاظتی معیارات پر پورا اتریں ، دوہرے معائنے کی ضرورت ختم کی جائے اور بھوٹان کے کاروباری اداروں کے لیے تعمیلی لاگت کم  کی جاسکے

Posted On: 01 AUG 2024 7:33PM by PIB Delhi

 فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) نے بھوٹان میں بھارتی سفارت خانے کے زیر اہتمام 29 جولائی 2024 سے یکم اگست 2024 تک منعقدہ چار روزہ جامع صلاحیت سازی ورکشاپ میں خوراک کی درآمد کے ضوابط اور ضروریات کے بارے میں بیداری سیشن کی قیادت کی۔ اس پروگرام کا افتتاح بھوٹان کے وزیر اعظم جناب شیرنگ توبگے اور وزیر خزانہ لیونپو نامگے ڈورجی کی موجودگی میں کیا گیا۔ انھوں نے ذاتی طور پر حکومت ہند کے بین الوزارتی ماہرین سے ملاقات کی اور موضوعات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

بھوٹان کے وزیر اعظم جناب توبگے نے ایک بیان میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس بات چیت سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تفہیم اور اعتماد کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس تعاون سے تجارت میں اضافہ ہوگا اور بھوٹان میں کاروباری افراد ، مینوفیکچررز اور کسانوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی جس سے انھیں پیچیدہ ریگولیٹری منظر نامے کو سنبھالنے اور بھارت کے ساتھ رسمی تجارت میں مشغول ہونے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے ورکشاپ کے انعقاد کے لیے بھارتی سفارت خانے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ایف ایس ایس اے آئی ورکشاپ میں بین وزارتی وفد کا ایک لازمی حصہ تھا ، جس کا مقصد بھوٹان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) اور پروڈیوسروں کو اہم علم اور مہارت کے ساتھ بااختیار بنانا تھا تاکہ بھارت کو ان کی زرعی برآمدات کو آسان اور بڑھایا جاسکے۔ اس ورکشاپ کا انعقاد سینٹرل بورڈ آف انڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) نے وزارت زراعت و کسانوں کی بہبود، وزارت تجارت و صنعت اور ایف ایس ایس اے آئی سمیت اہم بھارتی سرکاری ایجنسیوں کے تعاون سے کیا تھا۔

ورکشاپ میں تجارتی پالیسی، قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کے ضروری پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا، جس میں اہم زرعی مصنوعات جیسے سیب، سنترے، آلو، سوری، پروسیسڈ فوڈ آئٹمز اور لکڑی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ٹریڈ اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن ڈویژن کے ڈائرکٹر جناب منویش کمار نے ورکشاپ میں ایف ایس ایس اے آئی کی نمائندگی کی اور شرکاء کو خوراک کی درآمد کے طریقہ کار اور ریگولیٹری اور ٹیسٹنگ کی ضروریات کی اہم پیچیدگیوں سے آگاہ کیا۔

حال ہی میں ، بھارت اور بھوٹان نے بھوٹان فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (بی ایف ڈی اے) اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈاتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کرکے خوراک اور زرعی مصنوعات کی تجارت میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ بھوٹان کی خوراک اور زرعی برآمدات بھارت کے حفاظتی معیارات پر پورا اتریں ، دوہرے معائنے کی ضرورت کو ختم کریں اور بھوٹان کے کاروباری اداروں کے لیے تعمیل ی لاگت کو کم کریں۔

یہ پروگرام بھوٹان کے متعدد مقامات پر منعقد کیا گیا تھا ، جن میں تھمپو ، فونٹشولنگ ، گیلیفو ، اور سمدروپ جونگکھر شامل ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9172


(Release ID: 2040488) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Telugu