سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راشٹریہ ہندی وگیان سمیلن 2024: ہندی زبان میں سائنسی تحقیق کا فروغ

Posted On: 01 AUG 2024 5:29PM by PIB Delhi

کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ-ایڈوانسڈ میٹریلز اینڈ پروسیسز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر-اے ایم پی آر آئی)، بھوپال، وگیان بھارتی مدھیہ بھارت پروونس، مدھیہ پردیش کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بھوپال، مدھیہ پردیش بھوج (اوپن) یونیورسٹی، بھوپال؛ پچھلے سالوں کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے، سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکشن اینڈ ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر)، نئی دہلی نے اٹل بہاری واجپائی ہندی یونیورسٹی، بھوپال کے تعاون سے "راشٹریہ ہندی سائنس سمیلن 2024" کا انعقاد کیا۔ یہ سمیلن کا چوتھا ایڈیشن تھا، جو 31-30 جولائی کو منعقد ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VKIL.jpg

ڈاکٹر موہن یادو، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ سی ایس آئی آر-اے ایم پی آر آئی، بھوپال میں راشٹریہ  ہندی وگیان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے

کانفرنس کا بنیادی مقصد محققین کو ہندی میں اپنے کام کو پیش کرنے اور اس پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرنا نیز اس زبان کے ذریعہ سائنس و ٹیکنالوجی کی مقبولیت کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کا افتتاح مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کیا، جنہوں نے اپنی زبان میں علم اور سائنس کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر یادو نے کانفرنس کے ایک بین الاقوامی تقریب میں تبدیل ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا "ہم صرف اپنی زبان میں علم اور سائنس کے ذریعہ  ہی وشو گرو بن سکتے ہیں"۔

سی ایس آئی آر-اے ایم پی آر آئی کے ڈائرکٹر اوینیش کمار سریواستو نے اپنے استقبالیہ خطاب میں اس کانفرنس کے ذریعہ ہندی میں سائنس و ٹکنالوجی تحقیق کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سائنسی برادری پر زور دیا کہ وہ فعال طور پر اپنی خدمات پیش کریں۔

پروفیسر وینوگوپال اچنتا، ڈائریکٹر، نیشنل فزیکل لیبارٹری اور سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکشن اینڈ ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر) کے قائم مقام ڈائریکٹر نے سائنس کے ابلاغ کے لیے ہندی کو بطور ذریعہ استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MXA6.jpg

رابندر ناتھ ٹیگور یونیورسٹی کے چانسلر، جناب سنتوش چوبے کو ہندی ادب اور تحریر کے ذریعہ سائنس میں ان کی غیر معمولی شراکت کے لیے آچاریہ پرفل چندر رے وگیان سموردھن سمان سے نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DUON.jpg

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کی طرف سے کانفرنس کے دیگر شریک منتظمین کے تعاون سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب، وگیان کوی گوشٹی، 30 جولائی 2024 کو منعقد ہوئی۔ اس کا افتتاح جناب دھرمیندر بھاو سنگھ لودھی، حکومت مدھیہ پردیش کے محکمہ ثقافت، سیاحت، مذہبی ٹرسٹ، اور اوقاف کے ریاستی وزیر (آزادانہ چارج) نے کیا۔ اس وگیان کوی گوشٹی نے ہندی کے ذریعہ سائنس کو فروغ دینے کے لیے شاعروں، سائنسی گفتگو کرنے والوں، اور ادیبوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اس تقریب میں سائنس کے 12 ممتاز شاعروں نے شرکت کی جنہوں نے دل موہ لینے والی شاعری پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044XUW.jpg

31 جولائی کو، مدھیہ پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب راجندر شکلا کی طرف سے اختتامی اجلاس منعقد ہوا۔ سیشن کے دوران، مختلف یونیورسٹیوں اور سی ایس آئی آر-اے ایم پی آر آئی کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ کانفرنس میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آیوروید اور سائنس کمیونیکیشن کے متنوع موضوعات پر چھ نشستوں کا انعقاد ہوا۔

راشٹریہ ہندی وگیان سمیلن 2024 ہندی میں سائنس اور ٹکنالوجی پر مبنی تحقیق کو تقویت دینے اور زبان میں سائنسی گفتگو کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مشغولیت کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

9159


(Release ID: 2040446) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil