ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
معدوم ہونے والے پودوں کی اقسام کے تحفظ کی کوششیں
Posted On:
01 AUG 2024 1:08PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بوٹینیکل سروے آف انڈیا (بی ایس آئی) سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، فی الحال، ہندوستان میں پائے جانے والے پودوں کی 2970 اقسام (ملک میں مقامی نہیں ہیں)، کا جائزہ بین الاقوامی یونین فار کنزرویشن آف نیچر(آئی یو سی این) نے کیا ہے اور انہیں آئی یو سی این کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سے، 2043 سے زیادہ اقسام کو 'کم سے کم تشویش' کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر تحفظ کے اقدامات کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ بقیہ اقسام کے لیےشدید خطرے سے دوچار155 اقسام، خطرے سے دوچار 274 اقسام، 213کمزور اقسام اور تقریباً خطرے سے دوچار 80 اقسام ہیں، جن کے لیے بی ایس آئی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ذریعے تحفظ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
زولوجیکل سروے آف انڈیا(زیڈ ایس آئی) سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، فی الحال ہندوستان سے 7076 جاندار پودوں کی اقسام کو آئی یو سی این ریڈ لسٹ کے مختلف زمروں میں شامل کیا گیا ہے جن کے تحفظ کی ضرورت ہے۔ آئی یو سی این ریڈ لسٹ کے تحت 3739 اقسام میں سے مختلف شیڈول آف وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ 1972 کے تحت محفوظ ہیں۔ اور دیگر پودوں کی اقسام کو ملک کے پروٹیکٹڈ ایریاز نیٹ ورک کے تحت محفوظ کیا جاتا ہے۔
ایکس سیٹو کنزرویشن کے ذریعے، بی ایس آئی اپنے 16 بوٹینیکل گارڈنز میں آئی یو سی این کی ریڈ لسٹڈ اقسام سمیت پودوں کا تحفظ کرتا ہے، جو ملک کے مختلف فیٹو جغرافیائی خطوں میں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی اسسٹنس ٹو بوٹینک گارڈنز (اے بی جی) اسکیم کے تحت، آئی یو سی این کی فہرست میں خطرے سے دوچار اقسام کو بھی تحفظ کے لیے تمام ممالک میں بوٹینک گارڈنز کے نیٹ ورک میں ترجیح دی گئی ہے۔
ہبیٹیٹ کی حفاظت کی غرض سے 1,78,640.69 مربع فٹ کا احاطہ کرتے ہوئےہندوستان میں قائم کئے 1022 محفوظ علاقوں کے علاوہ حکومت نے گیلی زمینوں کے تحفظ کے لیے 80 رامسر سائٹس، 16 ریاستوں میں 45 بائیو ڈائیورسٹی ہیریٹیج سائٹس، انڈین مین لینڈ، انڈمان اور نکوبار جزائر اور لکش دیپ میں 7517 کلومیٹر کے ساتھ ساحلی ریگولیشن زون کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ، سمندری ریاستوں میں مینگرووز کے لیے رہائش گاہ کی بحالی اور تنزلی کے شکار جنگلاتی ماحولیاتی نظام میں جنگلات کی بحالی کی گئی ہے۔
وزارت تحفظ کے لیے بی ایس آئی اور زیڈ ایس آئی کو کوئی علیحدہ فنڈ فراہم نہیں کرتی ہے۔ البتہ کنزرویشن فنڈنگ وزارت کے لیے دیگر پروگراموں کے تحت فراہم کی جاتی ہے جیسے پروجیکٹ ٹائیگر، پروجیکٹ ایلیفینٹ کے ساتھ ساتھ وزارت کی طرف سے مطلع کردہ محفوظ علاقوں کو فراہم کی جانے والی فنڈنگ ہے۔
****
ش ح۔ ح ا ۔ ج
UNO-9137
(Release ID: 2040392)
Visitor Counter : 42