بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ایز کے لیے مالی امداد
Posted On:
01 AUG 2024 4:57PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزیرمملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔
حکومت نے مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائززیعنی بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے لیے قرضوں کو آسان بنانے اور قرضوں کے حصول میں شامل طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان میں سے کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:
- بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے لیے قرض کی ضمانت سے متعلق اسکیم، جس کے لیے بہت چھوٹے اور اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لئے کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ، اپنے قرض دینے والے ممبراداروں (ایم ایل آئز ) کو ان کی طرف سے بہت چھوٹے اور چھوٹے کا روباری اداروں کو دیے گئے قرض کے لیے ضمانت فراہم کرتا ہے۔
- پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام یعنی روزگار پیدار کرنے سے متعلق وزیر اعظم کا پروگرام ( پی ایم ای جی پی )، جو قرض سے منسلک ایک بڑا سبسڈی پروگرام ہے۔
- غیر رسمی بہت چھوٹے کاروباری اداروں (آئی ایم ایز) کو ترجیحی شعبے کے قرضے کے تحت فائدہ حاصل کرنے کے لیے رسمی دائرے میں لانے کے لیے اُدیم اسسٹ پلیٹ فارم (یو اے پی) کا آغازکیا گیا۔
- پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت 18 تجارتوں میں دستکاروں اور کاریگروں کوقرض کی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
- پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے تحت 10 لاکھ روپے تک کے قرض فراہم کئے جاتے ہیں ۔
- اسٹینڈ اپ انڈیا (ایس یو آئی ) اسکیم کے تحت، شیڈولڈ کمرشل بینکوں (ایس سی بیز ) کی کم از کم ایک شاخ سے، درج فہرست ذاتوں (ایس سی ) یا درج فہرست قبائل (ایس ٹی ) کے کم از کم ایک قرض خواہ یا ایک خاتون قرض خواہ کو 10 لاکھ روپے اور 1 کروڑروپے کے بقدر قرضوں کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
قرض حاصل کرنے سے متعلق طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی ) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ٹیکنالوجی کا نظام ہے جو قرض تک رسائی سمیت اہم عوامی اور نجی خدمات کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون واشتراک، کھلے پن اور سبھی کی شمولیت کو فروغ دیتا ہے۔ادیا ممترا پورٹل اورپی ایس بی لون ان 59 منٹ، ایم ایس ایم ایز کے لیےقرض ٹ تک رسائی میں آسانی فراہم کرتے ہیں۔
ٹریڈ ریسیو ایبلز ڈسکاؤنٹنگ سسٹم (ٹی آر ای ڈی ایس) ایک ایسا پلیٹ فارم ہے ، جو بہت چھوٹے ،چھوٹے اور دمیانہ درجے کے کاروباری اداروں کی تجارتی وصولیوں کی فنانسنگ/رعایت فراہم کرتا ہے۔ان پلیٹ فارمز پر، فیکٹرنگ یونٹس (ایف یوز)، ایم ایس ایم ایز کے ذریعہ فنڈز تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں ۔ جیسا کہ ایس آئی ڈی بی آئی کی طرف سے مطلع کیا گیا، مئی 2024 کو، چار ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ملک میں ٹی آر ای ڈی ایس کا کام کاج چلانے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس کے لئے 5,000 سے زیادہ خریدار ہیں اورفنڈز فراہم کرنے والےاداروں کے طور پر 53 سے زیادہ بینک/13 این بی ایف سیز رجسٹرڈ ہیں۔
*****
U.No:10004
ش ح۔ع م ۔رم
(Release ID: 2040383)