وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

یادگاری عمارتوں اور نوادرات پر قومی مشن

Posted On: 01 AUG 2024 3:05PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے 2007 میں یادگاری عمارتوں  اور نوادرات پر قومی مشن (این ایم ایم اے) قائم کیا ہے تاکہ یادگاروں اور نوادرات پر دو قومی رجسٹر تیار کیے جائیں۔ این ایم ایم اے فی الحال لاگو کیا جا رہا ہے اور اس کا دستاویزی ڈیٹا این ایم ایم اے کی ویب سائٹ http://nmma.nic.in پر شائع کیا جاتا ہے۔

این ایم ایم اے کا مینڈیٹ ملک کی یادگاروں اور نوادرات کے بارے میں دو قومی ڈیٹا بیس بنانا ہے جو کہ طلباء، کالج، محققین، انتظامی عملہ وغیرہ سمیت عوام کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔ این ایم ایم اے پورے ملک میں یادگاروں اور نوادرات کی دستاویز کاری سے متعلق تربیتی پروگرامس اور ورکشاپ بھی منعقد کررہی ہے۔ پچھلے سال این ایم ایم اے نے جنوبی علاقے کے لیے بنگلورو، کرناٹک میں ایک ایسی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں یونیورسٹیوں/تعلیمی اداروں، میوزیم اور ریاستی آثار قدیمہ کے محکموں کے 65 شرکاء نے شرکت کی۔

محکمہ  آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کے ذریعے حکومت نے غیر ملکی تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے ساتھ ساتھ تجربہ گاہوں کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ جدید ترین ڈومین مخصوص تحقیقی نتائج اور بحالی کے طریقوں کے لیے اختراعی تکنیکوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ اے ایس آئی پہلے ہی غیر ملکی اداروں جیسےکا فوسکاری کی یونیورسٹی، وینس اینڈ آئی سی آر اٹلی  کے ساتھ تعاون کر چکا ہے۔

آثار قدیمہ کے میدان میں، اے ایس آئی نے آئی آئی ٹی، گاندھی نگر کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں جو کہ آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں ‘‘آثار قدیمہ کے سائنسی مرکز کو مضبوط اور معاونت فراہم کرنے’’ کے لیے قائم کیا گیا ہے،جس کامقصد  مادی تجزیہ اور خصوصیات، دستاویزات میں جدید امداد اور آثار قدیمہ کے مقامات اور ورثے کے ڈھانچے کی حالت کی نقشہ سازی، ساختی استحکام، زلزلے کی کمزوری، وغیرہ کے لحاظ سے ورثے کے ڈھانچے کا مطالعہ، مادی تجزیہ کے لیے ڈیٹنگ تکنیک اور پالیو-ماحول، آثار قدیمہ اور آرکیو سیسمولوجی کے مطالعہ کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا   ک۔ن ا۔

U-9121


(Release ID: 2040194) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil