وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت نے ایکو ٹورزم اور پائیدار سیاحت کے لیے قومی حکمت عملی تیار کی

Posted On: 01 AUG 2024 3:21PM by PIB Delhi

سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ سیاحت کی وزارت مختلف اقدامات کے ذریعہ ہندوستان کو ایک جامع انداز میں فروغ دے رہی ہے۔ جاری سرگرمیوں کے حصے کے طور پر ایکو ٹورزم اور پائیدار سیاحت کو بھی فروغ دیا گیا ہے۔ ملک میں ایکو ٹورزم اور پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے، وزارت سیاحت نے ایکو ٹورزم اور پائیدار سیاحت کے لیے قومی حکمت عملی تیار کی ہے اور ملک میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں اور سیاحت کے کاروبار کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے ٹریول فار لائف پروگرام شروع کیا تاکہ پائیدار سیاحت کے طورطریقوں کو اپنایا جاسکے۔

سیاحت بنیادی طور پر ریاستی حکومت کامعاملہ ہے ۔ تاہم، سیاحت کی وزارت اپنی اسکیموں کے تحت ملک میں سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ/ مرکزی ایجنسیوں کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ وزارت نے اپنی سودیش درشن اسکیم کے تحت ایکو سرکٹ کو موضوعاتی سرکٹس میں سے ایک کے طور پر شناخت کی ہے۔

سیاحت کی وزارت کی کوششوں سے آندھرا پردیش، دہلی، گوا، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، سکم اور اتر پردیش کی ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ نے کسی نہ کسی شکل میں ٹورسٹ پولیس کو تعینات کیا ہے۔

 

********

ش ح۔م ع۔ف ر

 (U: 9126)


(Release ID: 2040188) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Marathi