سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ٹول گیٹس کے درمیان فاصلہ

Posted On: 01 AUG 2024 12:03PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہے کہ قومی شاہراہوں پر فیس پلازہ نیشنل ہائی ویز فیس( شر حوں  اور وصولی کا تعین) رولز، 2008 کے مطابق قائم کیے گئے ہیں، جس میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ نیشنل ہائی وے کے ایک ہی حصے پر اور اسی سمت میں کوئی دوسرا فیس پلازہ ساٹھ کلو میٹر فاصلے کے اندر قائم نہیں کیا جائے گا، شرط یہ ہے کہ جہاں پر عمل درآمد کرنے والی اتھارٹی ضروری سمجھے، اس کی وجوہات تحریری طور پر درج کی جا سکتی ہیں، رعایت دہندہ کو ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک اور فیس پلازہ قائم کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ مزیدیہ کہ اگر فیس پلازہ مستقل پل، بائی پاس یا سرنگ  کے لیے فیس کی وصولی کے لیے ہو تو دوسرے فیس پلازہ سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر بھی فیس پلازہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ فیس پلازہ کے قیام کے لیے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے کا معیار نیشنل ہائی ویز فیس ( شرحوں  اور وصولی کا تعین) رولز 2008 کے بعد وجود میں آیا ہے اور اس سے قبل نیشنل ہائی ویز فیس رولز 1997 میں ایسا کوئی معیار نہیں تھا۔

اس کے علاوہ، یوزر فیس وصولی کے نظام  کے بند ہوجانے کی صورت میں قومی شاہراہوں پر کہیں بھی فیس پلازے قائم کیے جا سکتے ہیں۔

ساٹھ(60)کلومیٹر کے دائرے میں کام کرنے والے فیس پلازے بھی این ایچ   فیس کے قواعد اور رعایتی معاہدے کی دفعات کے مطابق جائز اور قائم ہیں۔

**********

ش ح۔س ب ۔ رض

U:9112



(Release ID: 2040069) Visitor Counter : 23