امور داخلہ کی وزارت
نیشنل فارنسک انفراسٹرکچر افزائش اسکیم
Posted On:
31 JUL 2024 4:36PM by PIB Delhi
کابینہ نے 19.06.2024 کو مالی سال 2024-25 سے 2028-29 تک 2254.43 کروڑ روپے کی کل مالیاتی لاگت کے ساتھ ”نیشنل فارنسک انفراسٹرکچر افزائش اسکیم“ کو منظوری دی ہے جس میں نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی کے 09 آف کیمس کا قیام، ملک میں وزارت داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف فارنسک سائنس سروسز (ڈی ایف ایس ایس) کے تحت 07 سنٹرل فارنسک سائنس لیبارٹری کی تشکیل، اور این ایف ایس یو کے دہلی کیمپس کے موجودہ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے اجزا شامل ہیں۔
نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے ساتھ جو 7 سال یا اس سے زیادہ کی سزا والے جرائم کے لیے فارنسک تحقیقات کو لازمی قرار دیتا ہے، فارنسک سائنس لیبارٹریوں کے کام کے بوجھ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ لہذا، فارنسک کے شعبے میں اس بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے، مذکورہ اسکیم کو نافذ کیا گیا ہے، کیونکہ قومی فارنسک انفراسٹرکچر میں اہم سرمایہ کاری اور اضافہ ناگزیر ہے، اور نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی (این ایف ایس یو) اور نئی سنٹرل فارنسک سائنس لیبارٹریوں (سی ایف ایس ایل) کے اضافی آف کیمپس کے قیام سے تربیت یافتہ فارنسک افرادی قوت کی کمی پوری ہو گی، فارنسک لیبارٹریوں کے معاملوں کے بوجھ/ زیر التوا معاملوں کو کم کیا جا سکے گا، اور 90 فیصد سے زیادہ سزا کی شرح کو حاصل کرنے کے حکومت ہند کے ہدف کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے گا۔
داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 9089
(Release ID: 2039930)
Visitor Counter : 35