ریلوے کی وزارت

ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ کے لیے 1389.5 ہیکٹر زمین حاصل کی گئی


اب تک پیئر فاؤنڈیشن کا 350 کلومیٹر، پیئر کی تعمیر کا 316 کلومیٹر، گرڈر کاسٹنگ کا 221 کلومیٹر اور گرڈر لانچنگ کا 190 کلومیٹر مکمل ہو چکا ہے

Posted On: 31 JUL 2024 6:53PM by PIB Delhi

ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل (ایم اے ایچ ایس آر) پروجیکٹ کا تعمیراتی کام جاری ہے اور گجرات، مہاراشٹرا اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا اور نگر حویلی سے گزر رہا ہے۔

ایم اے ایچ ایس آر پروجیکٹ کے بارے میں

پروجیکٹ کی لمبائی 508 کلومیٹر ہے جس میں ممبئی، تھانے، ویرار، بوئسر، واپی، بلیمورہ، سورت، بھڑوچ، وڈودرا، آنند، احمد آباد اور سابرمتی میں 12 اسٹیشنوں کا منصوبہ ہے۔ پروجیکٹ کی منظور شدہ لاگت 1,08,000 کروڑ روپے ہے۔

منصوبے کے لیے پوری زمین (1389.5 ہیکٹر) حاصل کر لی گئی ہے۔ اب تک پیئر فاؤنڈیشن کا 350 کلومیٹر، پیئر کی تعمیر کا 316 کلومیٹر، گرڈر کاسٹنگ کا 221 کلومیٹر اور گرڈر لانچنگ کا 190 کلومیٹر مکمل ہو چکا ہے۔ زیر سمندر سرنگ (تقریباً 21 کلومیٹر) کا کام بھی شروع ہو چکا ہے۔

بلٹ ٹرین منصوبہ ایک انتہائی پیچیدہ اور ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبہ ہے۔ اعلی ترین سطح کی حفاظت اور متعلقہ دیکھ بھال کے پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے، بلٹ ٹرین پروجیکٹ کو جاپانی ریلوے کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسے ہندوستانی ضروریات اور موسمی حالات کے مطابق بنایا گیا ہے۔ سول ڈھانچے، ٹریک، الیکٹریکل، سگنلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹرینوں کی فراہمی کے تمام متعلقہ کاموں کی تکمیل کے بعد پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے ٹائم لائن کا معقول طور پر تعین کیا جا سکتا ہے۔

ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9088



(Release ID: 2039911) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Marathi , Hindi