کوئلے کی وزارت
کان کنی کے دوران نکلنے والے زہریلے پانی کا ٹریٹمنٹ
Posted On:
31 JUL 2024 3:47PM by PIB Delhi
کان کنی کے دوران، پانی کی سطح اور زیر زمین آبی ذخائر متاثر ہوسکتے ہیں اور پانی کان کے سمپ میں جمع ہوجاتا ہے۔ کوئلہ کمپنیوں کے ذریعے آبی آلودگی پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:
-
کان کنی سے ہونے والے اخراج کے لیے، پمپ شدہ کان کے پانی کو کان کے سمپ میں اور ، اگر کوئی ہو تو ، اس کے اخراج سے پہلے تالاب / سیٹلنگ ٹینک کی سطح پر بھی ٹریٹ کیا جاتا ہے۔
(ii) کان کنی کے پانی کے معیار کے ساتھ ساتھ ورکشاپ کے فضلے (ٹریٹمنٹ کے بعد) کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے، این اے بی ایل سے منظور شدہ لیبارٹری کے ذریعہ قواعد کے مطابق جانچ کی جاتی ہے اور دوبارہ استعمال سے پہلے اور مقامی آبادی کو چھوڑنے سے پہلے ٹریٹ کیا جاتا ہے۔
گذشتہ پانچ سالوں کے دوران کوئلہ/لیگنائٹ پی ایس یوز کے ذریعے کمیونٹی مقاصد (گھریلو اور آبپاشی) کے لیے 18,513 لاکھ کلو لیٹر (ایل کے ایل) ٹریٹڈ کان کے پانی کی کافی مقدار پیش کی گئی ہے جیسا کہ درج ذیل ہے:
پی ایس یو کا نام
|
گھریلو / پینے کا پانی
(ایل کے ایل)
|
آبپاشی
(ایل کے ایل)
|
کل
(ایل کے ایل)
|
سی آئی ایل
|
6309
|
7496
|
13805
|
این ایل سی آئی ایل
|
613
|
1161
|
1774
|
ایس سی سی ایل
|
88
|
2846
|
2934
|
کل میزان
|
7010
|
11503
|
18513
|
کوئلہ / لیگنائٹ پی ایس یو کے ذریعہ کوئلہ رکھنے والی ریاستوں کی ریاستی حکومتیں بھی کان کنی کا پانی ٹریٹ کرتی ہیں تاکہ مقامی آبادیوں کے لیے اس کے فائدہ مند استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔
کوئلہ/ لیگنائٹ پی ایس یو ز کے ذریعے اٹھائے گئے دیگر ماحول دوست اقدامات میں کوئلے کی کان کنی کے علاقوں میں اور اس کے آس پاس بائیو ریکلیمیشن/ شجرکاری، ایکو پارکس/ کان سیاحتی مقامات کی ترقی، اووربرڈن پروسیسنگ پلانٹس اور ایم سینڈ پلانٹس کے قیام کے ذریعے اضافی بوجھ (اووربرڈن) کا فائدہ مند استعمال اور توانائی کی بچت کے مختلف اقدامات جیسے روایتی لائٹس کو ایل ای ڈی لائٹس سے تبدیل کرنا، توانائی کی بچت کرنے والے ایئر کنڈیشنرز کی تنصیب ، سپر پنکھے، برقی گاڑیوں کی تعیناتی، اور موثر واٹر ہیٹر، پمپ وں کے لیے توانائی موثر موٹرز اور اسٹریٹ لائٹس میں آٹو ٹائمر، وغیرہ شامل ہیں۔
یہ جانکاری کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9092
(Release ID: 2039907)
Visitor Counter : 46