پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گرام پنچایتوں کے لیے بنیادی ڈھانچہ

Posted On: 31 JUL 2024 4:16PM by PIB Delhi

 لوکل گورنمنٹ ڈائرکٹری سے دستیاب جانکاری کے مطابق ملک میں 2.68 لاکھ گرام پنچایتیں/ دیہی لوکل باڈیز اور 6.65 لاکھ گاؤں ہیں۔ وزارت کے پاس دستیاب جانکاری کے مطابق کل 2.68 لاکھ گرام پنچایتوں میں سے صرف 35525 کے پاس اپنی پنچایت عمارتیں نہیں ہیں۔

پنچایت ریاست کا موضوع ہونے کی وجہ سے پنچایتوں کے لیے بنیادی ڈھانچہ بشمول عمارت، بجلی، پانی اور جدید سہولیات فراہم کرنے کی بنیادی ذمہ داری ریاستوں کی ہے۔ حالانکہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) اسکیم کے تحت وزارت شمال مشرقی ریاستوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے گرام پنچایتوں کو پنچایت بھون سمیت کچھ بنیادی ڈھانچہ محدود پیمانے پر فراہم کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں میں اضافہ کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 2022-23 سے اب تک تقریباً 6664 جی پی بھون کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پنچایتوں کو پندرہویں فنانس کمیشن (ایکس وی ایف سی)، ریاستی گرانٹس اور اپنے ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی کے تحت حاصل ہونے والی رقم کو ضرورت کے مطابق بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ جانکاری پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9095


(Release ID: 2039905) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil