ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے تہواروں، تعطیلات کے دوران خصوصی ٹرینیں چلاتا ہے؛ 2023 میں 527 ہولی اسپیشل، 6369 سمر اسپیشل اور 4480 چھٹھ/دیوالی اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں

Posted On: 31 JUL 2024 6:52PM by PIB Delhi

کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے مسافروں کی آمد و رفت میں سال 2019 سے 2024 کے درمیان بہت فرق رہا۔ تاہم، انڈین ریلویز (آئی آر) مختلف قسم کی باقاعدہ ٹائم ٹیبل ٹرینیں چلاتی ہے جیسے کہ مضافاتی، مختصر فاصلے کی مسافر ٹرینیں، لمبی دوری/ میل ایکسپریس/ سپر فاسٹ ٹرینیں مختلف ساخت کے ساتھ مسافروں کے مختلف حصوں کو پورا کرتی ہیں۔

میل/ایکسپریس ٹرینوں کی تشکیل کے بارے میں موجودہ پالیسی، 22 بوگیوں کی ٹرین میں 12 (بارہ) جنرل کلاس اور سلیپر کلاس نان اے سی کوچ اور 08 (آٹھ) اے سی اور نان اے سی سلیپر کوچ مہیا کرتی ہے، اس طرح عام استعمال کرنے والے مسافروں کے لیے زیادہ رہائش فراہم کرتی ہے۔ ٹرین خدمات کو چلانے کے لیے فی الحال جتنی تعداد میں کوچز کا استعمال کیا جا رہا ہے، ان میں سے دو تہائی نان اے سی ہیں، اور ایک تہائی اے سی کی مختلف قسمیں ہیں۔

اس کے علاوہ، ہندوستانی ریلوے نے امرت بھارت سروسز بھی چلانا شروع کر دی ہیں جو مکمل طور پر نان اے سی ٹرینیں ہیں جو مسافروں کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ، آئی آر تہواروں، تعطیلات وغیرہ کے دوران خصوصی ٹرین خدمات چلا کر مسافروں کو اضافی رہائش فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کرتا ہے۔ 2023 کے دوران، 527 ہولی اسپیشل، 6369 سمر اسپیشل اور 4480 چھٹھ/دیوالی اسپیشل چلائی گئیں۔ اس کے علاوہ، اضافی مانگ کو پورا کرنے کے لیے، مستقل اور عارضی دونوں بنیادوں پر ٹرینوں کے بوجھ کو بھی بڑھایا جاتا ہے۔ یہ ہندوستانی ریلوے کا جاری عمل ہے۔ بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئی آر نے 10,000 نان اے سی کوچ بشمول جنرل کلاس اور سلیپر کلاس کوچز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

  ************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9087


(Release ID: 2039903) Visitor Counter : 55