وزارت خزانہ
جون 2024 تک حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ
Posted On:
31 JUL 2024 5:22PM by PIB Delhi
جون 2024 تک حکومت ہند کے ماہانہ کھاتوں کو یکجا کر کے رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔ جھلکیاں درج ذیل ہیں:-
حکومت ہند نے جون، 2024 تک 8,34,197 کروڑ روپے (2024-25 کے متعلقہ BE کا 27.1 فیصد) حاصل کیا ہے جس میں 5,49,633 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو (نیٹ ٹو سینٹر)، 2,80,044 کروڑ روپے غیر ٹیکس ریونیو اور قرضوں کی وصولی کے حساب سے 4,520 کروڑ روپے غیر قرض دار کیپٹل وصولیابیاں شامل ہیں۔ اس مدت تک حکومت ہند کی طرف سے 2,79,502 کروڑ روپے ریاستی حکومتوں کو ٹیکس کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے گئے ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 42,942 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
حکومت ہند کا کل خرچ 9,69,909 کروڑ روپے ہے (2024-25 کے اسی BE کا 20.4 فیصد)، جس میں سے 7,88,858 کروڑ روپے ریونیو اکاؤنٹ پر اور 1,81,051 کروڑ روپے کیپٹل اکاؤنٹ پر ہیں۔ کل محصولات کے اخراجات میں سے، 2,64,052 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے ہیں اور 90,174 کروڑ روپے بڑی سبسڈی کی وجہ سے ہیں۔
**********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 9085
(Release ID: 2039872)
Visitor Counter : 46