الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
نیشنل ای گورننس ڈویژن کی جانب سے حکومت مدھیہ پردیش کے چیف انفارمیشن سیکورٹی افسران کےلئے ریاستی صلاحیت سازی ورکشاپ کا اہتمام
تین روزہ ورکشاپ میں بیداری پھیلانے، صلاحیت سازی اور سرکاری محکموں کو سائبر سے متعلق معاملات کا سامنا کرنے کے لئے اہل بنانے کے لئے کام کیا جائے گا
Posted On:
31 JUL 2024 4:19PM by PIB Delhi
ریاستی صلاحیت سازی ورکشاپ بھوپال، مدھیہ پردیش میں مذکورہ ریاست کے چیف انفورمیشن سیکورٹی افسران (سی آئی ایس او ایس) کے لئے تیس جولائی سے یکم اگست 2024 تک منعقد کی جارہی ہے جس میں مختلف ریاستی محکموں کے بتیس سی آئی ایس او ایس سمیت 62 شرکا حصہ لے رہے ہیں۔
یہ پروگرام الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے نیشنل ای گورننس ڈویژن نے محکمہ داخلہ حکومت مدھیہ پردیش اور محکمہ سائنس اور ٹیکنالوی حکومت مدھیہ پردیش کے اشتراک سے کیا ہے۔
جناب نکنج سریواستو، پرنسپل سکریٹری نے سائبر سیکوڑٹی اور سی آئی ایس او ایس سے منسلک توقعات پر اظہار خیال کیا اور حکومت کا اس جانب عزم دوہرایا۔
ایم پی سرکار کے لئے منصوبہ بند سلسلے کا یہ دوسرا جتھہ ہے۔ تین روزہ معروف ورکشاپ بیداری پھیلانے، صلاحیت سازی اور سائبر معاملات سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط ایکو سسٹم کی جانب حکومت کے محکموں کو قدم بہ قدم آگے بڑھانے کے لئے منعقد کیا گیا ہے،۔ اس سے ایم پی حکومت کے سی آئی ایس او ایس کو متعلقہ محکموں میں سائبر سیکورٹی کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
*******
U.No:9073
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2039824)
Visitor Counter : 52