وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی پروری کا محکمہ تمام ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ساحلی آبی زراعت کو فروغ دے رہا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 JUL 2024 4:40PM by PIB Delhi
پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا کے تحت محکمہ ماہی پروری تمام ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ساحلی آبی زراعت کو فروغ دے رہا ہے۔ سرگرمیوں کے لیے پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا کے تحت 179.50 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے جن میں پینیءس انڈیكس کے جینیاتی بہتری کے پروگرام، پی۔ مونوڈون کے بروڈاسٹوك ملٹی پلیكیشن سینٹر (بی ایم سی) اور 1381 ہیکٹر اراضی میں کھارے پانی کے تالابوں کی تعمیر اور 20 جھینگے ہیچریاں شامل ہیں۔ اس محكمے کے علاوہ حكومت ہند نے ساحلی آبی زراعت کو فروغ دینے کے لیے جھینگے کے ذخیرے کی ترقی کے لیے 5 بی ایم سیز کے قیام کے منصوبوں کی بھی منظوری دی ہے۔
کوسٹل ایکوا کلچر اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق پچھلے تین سالوں کے دوران ساحلی ریاستوں اور مركزی خطوں میں 5544 ساحلی آبی زراعت کے فارم قائم کیے گئے ہیں۔
پچھلے تین سالوں کے دوران تیار کیے گئے ساحلی آبی زراعت کے فارموں کی ریاست / مرکز کے لحاظ سے تفصیلات ان کے مقامات کے ساتھ ضمیمے میں فراہم کی گئی ہیں۔
نمکین پانی کی آبی زراعت سے کیکڑے کی پیداوار 2021-2020 کے دوران 8.42 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 2023-2022 کے دوران 11.84 لاکھ ٹن کر دی گئی ہے۔
نمکین پانی کی آبی زراعت نے سمندری غذا کی برآمد کو 2021-2020 کے دوران 43,721 کروڑ روپے سے بڑھا کر 2023-2022 کے دوران 63,969 کروڑ روپے کر کے سمندری غذا کی صنعت پر مثبت اثر ڈالا ہے۔ 63,969 کروڑ روپے کی سمندری غذا کی برآمد میں سے،صرف جھینگا نے 40,013 کروڑ روپے کا حصہ ڈالا ہے۔
پچھلے تین سالوں میں قائم کیے گئے ساحلی آبی زراعت کے فارموں کی ریاست وار تعداد۔
|
نمبر شمار
|
ریاستیں اور مركزی خطے
|
پچھلے تین سالوں میں قائم کردہ ساحلی آبی زراعت کے فارموں کی تعداد
|
|
1
|
آندھرا پردیش
|
2181
|
|
2
|
گوا
|
6
|
|
3
|
کرناٹک
|
2
|
|
4
|
گجرات
|
149
|
|
5
|
کیرالہ
|
81
|
|
6
|
مہاراشٹر
|
14
|
|
7
|
اڑیشہ
|
1913
|
|
8
|
پڈوچیری
|
19
|
|
9
|
تمل ناڈو
|
407
|
|
10
|
مغربی بنگال
|
772
|
|
|
کل
|
5544
|
یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے ماہی پروری، حیوانات اور دودھ کی پیداوار جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
U.No:9074
ش ح۔رف۔س ا
(ریلیز آئی ڈی: 2039820)
وزیٹر کاؤنٹر : 66