کانکنی کی وزارت
سبز تبدیلی کے لیے اہم معدنیات
Posted On:
31 JUL 2024 3:46PM by PIB Delhi
لیتھیم، کاپر، کوبالٹ، گریفائٹ جیسے دیگر اہم معدنیات معیشت کی سبز تبدیلی کے لیے ضروری ہیں۔ یہ معدنیات شمسی توانائی کے پینل، ونڈ ٹربائن، بیٹریوں اور الیکٹرک گاڑیوں جیسی سبز ٹیکنالوجی میں استعمال کے لیے ضروری ہیں جو صاف توانائی اور کم کاربن کی معیشت کی طرف منتقلی کے لیے لازمی ہیں۔ معدنیات جیسے لیتھیم، کاپر، کوبالٹ، گریفائٹ اور دیگر الیکٹرک وہیکل، بیٹریوں، شیشے کے برتن، سیرامکس، ایندھن کی تیاری اور چکنا کرنے والے سامان میں استعمال ہوتے ہیں۔ پوٹاش، گلوکونائٹ اور فاسفیٹ جیسے معدنیات کیمیائی اور کھاد کی صنعت میں بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔
جیولوجیکل سروے آف انڈیا پورے ملک میں معدنیات کی تلاش کے لیے حکومت ہند کی ایک نوڈل ایجنسی ہے۔ جی ایس آئی اقوام متحدہ کے فریم ورک کی درجہ بندی کے رہنما خطوط اور بعد میں کی گئی ترامیم کے بعد معدنیات کی تلاش کے مختلف مراحل طے کرتا ہے جس کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں لیتھیم سمیت مختلف معدنی اجناس کے وسائل میں اضافہ کرنا ہے۔ اہم معدنیات کے ذخائر آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اوڈیشہ، راجستھان، تامل ناڈو، اتر پردیش اور جموں و کشمیر میں پائے گئے ہیں۔
اہم معدنیات کی نیلامی کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ نیلامی کے لیے مطلع کیے گئے 38 اہم معدنی بلاکس میں سے 14 بلاکس کی نیلامی کامیابی سے ہو چکی ہے۔ عالمی سطح پر اہم معدنیات کے ذخائر بنیادی طور پر آسٹریلیا، ارجنٹائن، چین، چلی، کینیڈا، کانگو، موزمبیق، جنوبی افریقہ وغیرہ میں مرکوز ہیں۔
مرکزی حکومت نے 2023 میں ”دی مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 1957“ میں ترمیم کی ہے تاکہ مرکزی حکومت کو 24 اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے بلاکس کی نیلامی کا اختیار دیا جا سکے۔ اب تک 14 بلاکس کی نیلامی کامیابی سے ہو چکی ہے۔ اہم اور گہرائی میں موجود معدنیات کی تلاش کو فروغ دینے کے لیے، گہرائی میں موجود 29 معدنیات کے لیے ایک نئی معدنی رعایت یعنی ایکسپلوریشن لائسنس کو متعارف کرایا گیا ہے، جو لائسنس حاصل کرنے والے کو ان معدنیات کے لیے امکانی کارروائیاں کرنے کی اجازت دے گی۔ جی ایس آئی نے نیلامی کے لیے 20 بلاکس کو ایکسپلوریشن لائسنس کے طور پر ریاستی حکومتوں کے حوالے کیا ہے جن میں سے 12 بلاکس کو نیلامی کے لیے ریاست راجستھان، کرناٹک، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ نے نامزد کیا ہے۔ مزید تلاش میں نجی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے، کانوں کی وزارت نے 22 نجی ایکسپلوریشن ایجنسیوں (این پی ای اے) کو نامزد کیا ہے۔ یہ ایجنسیاں نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی) سے فنڈنگ کے ذریعے تلاش کے منصوبے شروع کر رہی ہیں۔
حکومت ہند نے اہم معدنیات کے 14 بلاکس کو کامیابی سے نیلام کیا ہے جن میں سے 12 بلاکس کمپوزٹ لائسنس کے لیے ہیں۔ اس کے علاوہ، اہم معدنیات کے 21 بلاکس کو نیلامی کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جن میں سے 20 جامع لائسنس کے لیے ہیں۔ کمپوزٹ لائسنس بلاکس کی کامیاب بولی لگانے والا کان کنی کا کام شروع کرنے سے پہلے بلاک کی چھان بین کرے گا۔
کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 9078
(Release ID: 2039804)
Visitor Counter : 65