اقلیتی امور کی وزارتت

مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ

Posted On: 31 JUL 2024 6:12PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اقلیتی امور کی وزارت چھ (6) مرکزی طور پر نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کو تعلیمی اور سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت، مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ (ایم اے این ایف) اسکیم کو یو جی سی اور  سی ایس آئی آر کی جے آر ایف اسکیم کی طرز پر نافذ کررہی ہے۔ یو جی سی اور  سی ایس آئی آر فیلوشپ اسکیمیں اقلیتوں سمیت تمام سماجی زمروں اور کمیونٹیز کے امیدواروں کے لیے کھلی ہیں۔ اس کے علاوہ، اقلیتی برادریوں کے طلباء کو بھی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت اور قبائلی امور کی وزارت برائے درج فہرست ذاتوں اور دیگر پسماندہ طبقات اور درج فہرست قبائل کے ذریعے لاگو کی جانے والی فیلوشپ اسکیموں کے تحت شامل کیا جاتا ہے۔ مذکورہ اسکیموں کے درمیان واضح اوورلیپ کے پیش نظر، 23 - 2022 کے بعد سے ایم اے این ایف اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موجودہ ایم اے این ایف فیلوز موجودہ رہنما خطوط کی تعمیل  کرنے پر اپنی متعلقہ مدت کے اختتام تک فیلو شپس حاصل کرتے رہیں گے ۔

*********

(ش ح – ا گ– ت ح)

U. No.9083



(Release ID: 2039795) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil