سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
شاہراہوں کی رکاوٹوں کو ختم کرنے سے متعلق پالیسی
Posted On:
31 JUL 2024 1:35PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ ربن ڈیولپمنٹ یعنی شاہراہوں سے متصل غیر منظم رہائشی، تجارتی اور صنعتی ترقی، غیر مجاز پارکنگ، قومی شاہراہوں (این ایچز) پر/اس سے منسلک غیرقانونی قبضے اور تجاوزات کی مثالیں موجود ہیں۔ اس سلسلے میں، وزارت نے ریاستی حکومتوں کی مدد سے قومی شاہراہ کے راستے پرغیرقانونی قبضے اور تجاوزات کی نشاندہی کی ہے اور انھیں ہٹانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اس کوشش میں شہریوں کو شامل کرنے کے لیے، وزارت نے ’’راج مارگ یاترا‘‘ موبائل ایپلی کیشن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین قومی شاہراہوں پر غیر قانونی قبضوں کی اطلاع دے سکیں گے۔ یہ فیچر نہ صرف صارفین کو ایسے واقعات کی نشاندہی کرنے کا اختیار دیتا ہے بلکہ قومی شاہراہوں پر حفاظتی اقدامات کو تقویت دینے کا کام بھی کرتا ہے۔
مزید برآں، تعمیر شدہ علاقوں سے گزرنے والے راستوں کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے، بائی پاس/ایلیویٹڈ سڑکیں/فلائی اوور/انڈر پاسز/فٹ اوور پلوں کی تعمیر ٹریفک کے حجم، تکنیکی-اقتصادی امکانات، زمین اور فنڈز کی دستیابی اور باہمی ترجیح کے لحاظ سے کی جاتی ہے۔ نیز، ربن ڈیولپمنٹ کے دوبارہ ہونے سے بچنے کے لیے، نئے بائی پاسز/ ہائی ویز کو فزیبلٹی کی بنیاد پر رسائی پر قابو پانے والی سہولیات کے طور پر تیار کیا جاتا ہے۔
ریاست اتراکھنڈ سمیت قومی شاہراہوں سے ایسی تجاوزات/غیر مجاز قبضوں کو ہٹانے کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے تمام ریاستی حکومتوں سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ مقامی ریونیو اور پولیس حکام کو ضروری ہدایات جاری کریں کہ وہ متعلقہ ہائی وے انتظامیہ کو مدد فراہم کریں جنہیں قومی شاہراہوں (لینڈ اینڈ ٹریفک) ایکٹ 2002 کے تحت قومی شاہراہوں پر غیر مجاز قبضوں کو ہٹانے کے لیے نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
************
ش ح۔ م ع ۔ را
U-9051
(Release ID: 2039650)
Visitor Counter : 34