یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یونین پبلک سروس کمیشن نےسی آئی ایس ایف  اسسٹنٹ کمانڈنٹ (ایگزیکٹیو) ایل ڈی سی ای  2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا

Posted On: 31 JUL 2024 1:54PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ10 مارچ 2024  کو سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے اسسٹنٹ کمانڈنٹس (ایگزیکٹیو) لمیٹڈ ڈیپارٹمنٹل مسابقتی امتحان، 2024 کے تحریری حصے اور 24  جولائی 2024 سے 26 جولائی  2024  تک منعقد ہونے والے پرسنالٹی ٹیسٹ کے انٹرویوز کی بنیاد پر، سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ (ایگزیکٹیو) کے عہدوں پر تقرری کے لیے سفارش کردہ امیدواروں کی میرٹ کے لحاظ سے فہرست درج ذیل ہے۔

2. مختلف زمروں میں تقرری کے لیے تجویز کردہ امیدواروں کی تعداد حسب ذیل ہے:

جنرل

ایس سی

 ایس ٹی

 کل تعداد

20

04

-

24

 

 

 

 

 

 

3. امیدواروں کا حتمی انتخاب/ تقرری دیواکر پانڈے اور دیگر  بنام  وزارت داخلہ  و دیگر کی طرف سے نئی دہلی میں، دہلی کی معزز ہائی کورٹ میں دائر کردہ رٹ پٹیشن (سی) نمبر 5877/2022 کے حتمی نتائج سے مشروط ہوگی۔

4. تقرریاں امتحان کے موجودہ قوانین اور دستیاب آسامیوں کی تعداد کے مطابق کی جائیں گی۔ حکومت کی طرف سے مطلع  کردہ آسامیوں کی تعداد، درج ذیل ہے:

جنرل

ایس سی

ایس ٹی

 کل تعداد

20

04

-

24

 

 

 

 

 

5. یونین پبلک سروس کمیشن کے کیمپس میں امتحانی ہال کے قریب ایک "سہولت کاؤنٹر" موجود ہے۔ امیدوار اپنے امتحان/ بھرتی سے متعلق کوئی بھی معلومات/ وضاحت کام کے دنوں میں ۔ ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271/23381125 پر، 10:00 بجے سے 17:00 بجے تک کے درمیان حاصل کر سکتے ہیں۔ نتیجہ کمیشن کی ویب سائٹ  www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہوگا۔ تاہم امیدواروں کے نمبر نتائج کے اعلان کی تاریخ سے 15 دنوں کے اندر ویب سائٹ پر دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

Click here to see Result.

************

U.No:9056

ش ح۔وا۔ق ر


(Release ID: 2039648)